مریکی پولیس کو رویہ تبدیل کرنے اوباما کا مشورہ

واشنگٹن ۔ 3 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر بارک اوباما نے کہا کہ میسوری اور نیویارک میں غیرمسلح سیاہ فام افراد کی اموات نے ظاہر کردیا ہے کہ پولیس کے لئے اب وقت آگیا ہے کہ وہ اقلیتی طبقات میں اعتماد بحال کرنے کیلئے اپنا طرزعمل تبدیل کریں۔ انھوں نے کہاکہ فرگوسن میں مائیکل براؤن اور نیویارک سٹی میں ایرک گارنر کی اموات نے مختلف طبقا

واشنگٹن ۔ 3 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر بارک اوباما نے کہا کہ میسوری اور نیویارک میں غیرمسلح سیاہ فام افراد کی اموات نے ظاہر کردیا ہے کہ پولیس کے لئے اب وقت آگیا ہے کہ وہ اقلیتی طبقات میں اعتماد بحال کرنے کیلئے اپنا طرزعمل تبدیل کریں۔ انھوں نے کہاکہ فرگوسن میں مائیکل براؤن اور نیویارک سٹی میں ایرک گارنر کی اموات نے مختلف طبقات میں پیداشدہ گہری مایوسی و ناراضگی کو بے نقاب کردیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے ضروری ہے کہ وہ پولیس کارروائیوں کے دوران مختلف طبقات کے ساتھ اپنے تعلقات بہتر بنائیں۔ صدر اوباما نے کہا کہ ’’اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنا رویہ تبدیل کریں ‘‘۔

TOPPOPULARRECENT