Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / مرے‘واورینکا اور ہالیپ کی کوارٹرفائنلس میں رسائی

مرے‘واورینکا اور ہالیپ کی کوارٹرفائنلس میں رسائی

پیرس۔6 جون (سیاست ڈاٹ کام) فرنچ اوپن کے مینز اور ویمنز سنگل مقابلوں کی کوارٹر فائنل صف مکمل ہو گئی۔ مینز سنگل پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں نمبر سات سیڈ کروشیا کے مرین سلچ نے جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کیخلاف اس وقت کامیابی یقینی بنا لی جب جنوبی افریقی کھلاڑی زخمی ہونے کے سبب مقابلے سے دستبردار ہو گئے۔نمبر تین سیڈ سوئس پلیئر اسٹینسلاس واورینکا نے نمبر پندرہ سیڈ فرانس کے گیل مونفلس کو 7-5،7-6 اور 6-2 سے ،نمبر 8 سیڈ جاپان کے کائی نیشکوری نے اسپین کے فرنینڈو وارڈاسکو کو 6-0 ،6-4،6-4 اور 6-0 سے اور ٹاپ سیڈ برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے نے روس کے کیرن خاشانوف کو 6-3،6-4 اور 6-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنلس میں رسائی حاصل کرلی۔ ویمنز سنگلز مقابلوں میں نمبر دو سیڈ چیک جمہوریہ کی کیرولینا پلسکووا نے پیراگوئے کی ویرونیکا سیپیڈے روئیگ کو 6-2 ،6-3 اور 6-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا جبکہ نمبر پانچ سیڈ یوکرائن کی ایلینا سویٹولینا نے کروشیا کی پیٹرا مارٹک کو 4-6 ،6-3 اور 7-5 سے گھر واپسی کا ٹکٹ تھما دیا۔ نمبر تین سیڈ رومانیہ کی سیمونا ہالیپ نے نمبر اکیس سیڈ سپینش حریف کارلا سواریز نوارو کیخلاف 6-1 ‘ 6-1کی کامیابی یقینی بنائی اور نمبر اٹھائیس سیڈ فرنچ کھلاڑی کیرولین گارشیا نے ہم وطن حریف الیزے کورنیٹ کو 6-2 اور 6-4 سے شکست دی۔
روسٹن پہلی مرتبہ ونڈیز ونڈے ٹیم میں شامل
کنگسٹن ۔6 جون (سیاست ڈاٹ کام ) کرکٹ ویسٹ انڈیز نے افغانستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے چودہ رکنی ا سکواڈ کا اعلان کر دیا۔آل راؤنڈر روسٹن چیس پہلی مرتبہ ونڈے ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ وکٹ کیپر چیڈوک والٹن اور اسپنر ویرا سیمی پرمال کو خارج کر دیا گیا ہے۔دونوں ٹیموں کے مابین تین میچوں کی سیریز کا آغاز 9جون سے ہو گا۔

TOPPOPULARRECENT