Thursday , September 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / مرے ، جوکووِچ اور شارا پوا کی پیش قدمی

مرے ، جوکووِچ اور شارا پوا کی پیش قدمی

نیویارک۔ 26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی نمبر ایک ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے خود کو یو ایس اوپن میں پہلے ہی راؤنڈ کی حیران کن شکست سے محفوظ رکھتے ہوئے نیدرلینڈز کے رابن ہاس کے خلاف 4 سیٹوں میں 6-3، 6-7(8) ، 6-1، 7-5 کی کامیابی حاصل کی۔ عالمی درجہ بندی میں 70 ویں مقام پر فائز رابن کو شکست دینے کے لئے مرے کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔ دیگر مقابلوں میں عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ نے اپنے پہلے راؤنڈ کے مقابلے میں اَرجنٹینا کے ڈیگو سیورٹ میان کو بہ آسانی 6-1 ، 6-2 ، 6-4 سے شکست دی۔ خاتون زمرے کے پہلے مرحلے کے مقابلے میں روسی ٹینس اسٹار ماریا شارا پوا کو بہ آسانی کامیابی حاصل ہوئی جیسا کہ انہوں نے اپنی ہم وطن ماریا کیرلنکو کو بہ آسانی 6-4 ، 6-0 سے شکست دی۔

TOPPOPULARRECENT