Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / مرے اورجوکووچ کو شکست‘آج فیڈرر کا سیمی فائنل

مرے اورجوکووچ کو شکست‘آج فیڈرر کا سیمی فائنل

راجر کیلئے 8 ویں ومبلڈن کی راہ کسی قدر ہموار

ومبلڈن۔13جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) سال کے تیسرے گرانڈ سلام ومبلڈن اوپن میں حیران کن نتائج کا سلسلہ جاری ہے جہاں عالمی نمبر ایک اینڈی مرے اور نمبردو نوواک جوکووچ ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ راجر فیڈرر فتح کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ لندن میں جاری سال کے سب سے بڑے ٹینس مقابلے میں حیران کن نتائج کا سلسلہ کوارٹر فائنل مقابلوں میں بھی جاری رہا اور اسٹانسلس واورنکا اور رافیل نڈال کے بعد دفاع چیمپیئن اینڈی مرے اور نوواک جوکووچ بھی ایونٹ سے باہر ہو گئے۔24ویں سیڈ امریکہ کے سیم کیوری نے عالمی نمبر ایک مرے کو پانچ سٹوں تک جاری رہنے والے مقابلے میں شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔اینڈی مرے نے پہلے سٹ میں 6-3 سے کامیابی حاصل کی لیکن اگلے سٹ میں امریکی حریف نے عمدگی سے واپسی کرتے ہوئے 6-4 سے فتح سمیٹی۔تیسرے سٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلے دیکھنے کو ملا جہاں سخت مقابلے کے بعد مرے نے 7-6 سے سٹ جیت کر برتری حاصل کی۔اس کے بعد کیوری نے شاندار کھیل پیش کیا اور اگلے دونوں سٹ میں برطانوی کھلاڑی کو صرف دو گیم جیتنے کا موقع فراہم کیا اور 6-1 اور6-1 سے کامیابی سمیٹ کر فتح اپنے نام کر لی، ان کی کامیابی کا اسکور 3-6، 6-4، 6-7، 6-1 اور 6-1 رہا۔علاوہ ازیں ایک اورسابق چیمپیئن نوواک جوکووچ کہنی میں تکلیف کے سبب کوارٹر فائنل میچ سے دستبردار ہو کر ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔جوکووچ کو پری کوارٹر فائنل میں بھی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن کوارٹر فائنل میں پہلا سٹ ہارنے کے بعد وہ دوسرے سٹ میں مقابلے سے دستبردار ہو گئے جس کے باعث ٹامس برڈک سیمی فائنل میں پہنچ گئے جہاں ان کا مقابلہ ایونٹ کے سب سے پسندیدہ کھلاڑی راجر فیڈرر سے ہو گا۔18مرتبہ کے گرانڈ سلام چیمپیئن فیڈرر نے شاندار کھیل کا سلسلہ کوارٹر مقابلے میں بھی جاری رکھا اور میلاس راؤنک کو راست سٹوں میں 6-4،6-2 اور7-6 سے شکست دے کر 12ویں مرتبہ ومبڈلن اوپن ٹینس چیمپیئن شپ کا سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
بوپنا کامیاب ، ثانیہ جوڑی کوشکست
لندن ۔ 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سیزن کے تیسرے گرانڈ سلام ومبلڈن اوپن میں ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی تمام تر مقابلوں میں پیشقدمی کا خاتمہ ہوگیا جیساکہ ثانیہ مرزا کو مکس ڈبلز میں بھی شکست ہوگئی ہے جبکہ روہن بوپنا نے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ ثانیہ اور ان کے ساتھی کھلاڑی آئی ون ڈوڈگ کو دفاعی چمپیئن ہینری کونٹینن اور ان کے ساتھی ہیترواٹسن کے خلاف 6-7,4-6 کی شکست برداشت کرنی پڑی۔ بوپنا اور ان کی ساتھی گیبریلا نے حریف جوڑی نکولا میکٹک اور ایناکنجو کو 7-6,6-2 سے شکست دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT