Friday , September 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / مرے اور فیرر کی کوارٹرفائنل میں رسائی

مرے اور فیرر کی کوارٹرفائنل میں رسائی

وینا 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اینڈی مرے نے سخت جدوجہد کے بعد ایرسٹ بینک اوپن کے کوارٹر فائنل میں اس وقت رسائی حاصل کرلی جب انہوں نے کینیڈا کے ویسک پوسپیسل کو 6-4, 6-4 سے شکست دی ۔ ٹورنمنٹ میں دوسرے مقام پر فائز مرے کو پہلے مرحلے کے مقابلے میں بائی حاصل ہوا تھا جبکہ اس مقابلے کے دوران وہ جس وقت دوسرے سیٹ میں 3-2 کی سبقت حاصل کرلی تھی اس موقع

وینا 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اینڈی مرے نے سخت جدوجہد کے بعد ایرسٹ بینک اوپن کے کوارٹر فائنل میں اس وقت رسائی حاصل کرلی جب انہوں نے کینیڈا کے ویسک پوسپیسل کو 6-4, 6-4 سے شکست دی ۔ ٹورنمنٹ میں دوسرے مقام پر فائز مرے کو پہلے مرحلے کے مقابلے میں بائی حاصل ہوا تھا جبکہ اس مقابلے کے دوران وہ جس وقت دوسرے سیٹ میں 3-2 کی سبقت حاصل کرلی تھی اس موقع پر انہو ںنے اپنی سرویس گنوائی۔ کامیابی کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ آئندہ مقابلے میں میں اپنے کھیل کے معیار کو مزید بہتر کرلوں گا۔ مرے کی یہ کیرئیر میں 470 ویں کامیابی رہی ۔ ایک اور مقابلے میں ڈیوڈ فیرر نے سیزن کے 15 ویں کوارٹر فائنل میں اس وقت رسائی حاصل کرلی جب انہوں نے جرمنی کے ٹوبیاس کمکے کو 7-5, 6-1 سے شکست دی ۔

TOPPOPULARRECENT