Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / مرے اور واؤرنکا کو حیران کن شکست

مرے اور واؤرنکا کو حیران کن شکست

مونٹی کارلو۔21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) عالمی نمبر ایک  اورٹاپ سیڈ اینڈی مرے اور نمبر تین  اسٹینسلاس واورینکا کو حیران کو شکست کے بعد  مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنمنٹ کی کوارٹر فائنل صف مکمل ہو گئی ۔ برطانوی کھلاڑی مرے کو البرٹ راموس ونولاس نے شکست دی تو دوسری جانب  سوئٹزرلینڈ کے اسٹار واؤرنکا کی مہم  پابلو کیوواس کے خلاف ختم ہو ئی۔ موناکو کے ڈسٹرکٹ مونٹی کارلو میں جاری ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں  مرے کو نمبر پندرہ سیڈ اسپین کے البرٹ راموس ونولاس نے 6-2 ،2-6 اور 7-5  سے شکست دی جبکہ نمبر تین سیڈ واؤرنکا کو نمبر سولہ سیڈ یوروگوئے کے پابلو کیوواس نے 6-4‘ 6-4 سے مات دی۔ نمبر دس سیڈ بلجیم کے ڈیوڈ گوفن نے آسٹریا کے ڈومینک تھیئم کو 7-6،4-6 اور6-3  سے شکست  دی ۔

TOPPOPULARRECENT