Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / مرے بھی یو ایس اوپن سے دستبردار

مرے بھی یو ایس اوپن سے دستبردار

نیویارک۔27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سال کے آخری گرانڈ سلام یو ایس اوپن کے شروع ہونیعینقبل ہی دنیا کے دوسرے نمبر کے ٹینس اسٹار برطانیہ کے اینڈی مرے کولہے کی چوٹ کے سبب ٹورنمنٹ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ سال2012 میں یہاں چمپئن رہ چکے مرے نے ایک پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا یقینی طور پر میں نے آرام کرنے کی کوشش کی۔ اصل میں میں گزشتہ چند دنوں سے خود کو بہتر محسوس نہیں کررہا تھا لیکن ٹورنمنٹ کو جیتنے کے لئے یہ آرام ناکافی ہے ۔سال 2013 کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے جب مرے کسی گرانڈ سلام سے دستبراد ہوئے ہیں۔ مرے نے اس برس ومبلڈن کے بعد سے ایک بھی میچ نہیں کھیلا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT