Sunday , September 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / مرے کو شکست، ورلڈ ٹور میں رسائی غیریقینی

مرے کو شکست، ورلڈ ٹور میں رسائی غیریقینی

شنگھائی ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے نمبر ایک ٹینس اسٹار اینڈی مرے کو شنگھائی ماسٹرس کے ایک اہم مقابلہ میں اسپینی ٹینس اسٹار ڈیوڈ فیرر کے خلاف 6-2، 1-6، 2-6 کی شکست برداشت کرنی پڑی اور یہ شکست مرے کیلئے اس لئے بھی نقصاندہ ہے کیونکہ اس کی وجہ سے اے ٹی پی ورلڈ ٹور ماسٹرس میں ان کی رسائی غیریقینی صورتحال کا شکار ہوچکی ہے کیونکہ سیزن

شنگھائی ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے نمبر ایک ٹینس اسٹار اینڈی مرے کو شنگھائی ماسٹرس کے ایک اہم مقابلہ میں اسپینی ٹینس اسٹار ڈیوڈ فیرر کے خلاف 6-2، 1-6، 2-6 کی شکست برداشت کرنی پڑی اور یہ شکست مرے کیلئے اس لئے بھی نقصاندہ ہے کیونکہ اس کی وجہ سے اے ٹی پی ورلڈ ٹور ماسٹرس میں ان کی رسائی غیریقینی صورتحال کا شکار ہوچکی ہے کیونکہ سیزن کے آخر میں کھیلا جانے والا یہ ٹورنمنٹ اے ٹی پی ورلڈ ٹور ماسٹرس سرفہرست 8 کھلاڑیوں کے درمیان کھیلا جاتا ہے۔ آئندہ ماہ منعقد شدنی ورلڈ ٹور ماسٹرس میں رسائی کا امکان اب مرے کیلئے دیگر ٹورنمنٹس میں بہتر مظاہرہ پر ہی منحصر ہے کیونکہ فیرر اور مرے دونوں ہی ورلڈ ٹور ماسٹرس ٹورنمنٹ میں دستیاب آخری مقام کیلئے دوڑ میں شامل ہیں لیکن اس شکست نے مرے کے امکانات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ فیرر یہاں ناکام ٹورنمنٹس کے بعد پہنچے تھے جیسا کہ شن زین اور بیجنگ میں منعقدہ ابتدائی مقابلوں میں ہی فیرر کو شکست ہوئی تھی۔ ورلڈ ٹور ماسٹرس میں رسائی کیلئے آٹھویں مقام کی دوڑ میں مرے کے علاوہ ڈیوڈ فیرر اور میلوس راونک شامل ہیں۔ مرے اور فیرر نے جہاں 60 نشانات کا فرق ہے وہیں فیرر سے راونک 35 نشان آگے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT