Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / مزدوروں کا پارلیمنٹ پر دوسرے دن بھی دھرنا

مزدوروں کا پارلیمنٹ پر دوسرے دن بھی دھرنا

نئی دہلی10نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک کی بڑی مزدور تنظیموں نے بے روزگاری اور پبلک سیکٹر وں میں سرمایہ کشی اور حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کی مخالفت میں اپنے 12 نکاتی مطالبات کو لے کر پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب آج دوسرے دن بھی دھرنا مظاہرہ جاری رکھا۔دھرنا میں ہریانہ، آندھرا پردیش، تلنگانہ،شمالی مدھیہ پردیش، گجرات، گوا، چھتیس گڑھ، آسام، میگھالیہ اور بہار کے کارکنوں نے حصہ لیا۔ یہ سب مزدور، تعمیرات، منریگا ، روایتی صنعتوں اور خوانچہ لگانے والوں وغیرہ سے متعلق ہیں۔ کل دھرنا پہلے دن پنجاب کے مزدور، چندی گڑھ ، مغربی اتر پردیش، کیرل، تامل ناڈو، پڈوچیری، راجستھان، تریپورا اور منی پور کے کارکنوں نے کل مظاہرہ میں حصہ لیا تھا ۔ یہ تمام کارکن پبلک سیکٹر کے زیر انتظام، مرکزی اور ریاستی حکومتوں، تعلیمی اداروں، بینکوں، انشورنس، ٹیلی مواصلات، صنعت، ریلوے ، دفاعی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں سے وابستہ تھے۔

TOPPOPULARRECENT