Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مزدوروں کی بہبود کیلئے عنقریب قانون کا نفاد ۔ بنڈارو دتاتریہ

مزدوروں کی بہبود کیلئے عنقریب قانون کا نفاد ۔ بنڈارو دتاتریہ

محبوب نگر ۔ 21 ؍ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہندوستان میں مزدوروں  کی بھلائی اور بہبود کے لئے بہت جلد ایک نئے قانون کا نفاذ عمل میں لایا جا رہاہے ۔ ملک بھر میں ای ایس آئی اور ای پی ایف کے تحت 40 کروڑ مزدور اس سے بھر پور استفادہ کرسکیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی وزیر بنڈاردودتاتریہ نے کوتہ کوٹہ میں پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں عمارتوں کی تعمیر کا کام کرنے والے مزدور آٹورکشہ ڈرائیورز ‘ آنگن واڑی اور آشاورکرس و دیگر مختلف شعبوں کے مزدوروں کی 40 کروڑ سے متجاوز ہے تاہم انہیں سوشیل سیکوریٹی فراہم نہیں ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ای ایس آئی اور ای پی ایف قانون نافذ کیا جا رہا ہے ۔ انہوںنے مزید بتایا کہ ضلع محبوبنگر کے 15 منڈلس ‘ میدک کے 10 ‘ سنگاریڈی کے 10 منڈلس کی شناخت کرتے ہوئے شعور بیداری کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ گھروں میں کام کرنے والی مزدوروں کو خصوصی طبی امداد کی فراہمی کے لئے دہلی کے بعد حیدرآباد کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ پارلیمنٹ سیشن میں یہ قانون منظور کروالیا گیا ہے ۔ جس کے تحت 14 سال سے کم لڑکے لڑکیوں کی مزدوری پر امتناع عائد ہے ۔ انہوں نے جوگولامبا گھاٹ میں ڈبکی لگائی۔ اس موقع پر صدر ضلع بی جے پی رتن  پانڈو رنگاریڈی راؤ ‘ رویندرناتھ ریڈی ‘ ناگو راؤ ناماجی و دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT