مزدوری نہ ملنے سے بیمار بچی فوت

بھنڈ۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈکے علاقہ براسوں تھانہ علاقہ گاوں گڑھ پارا میں مزدوری نہیں ملنے کی وجہ سے ایک خاندان کی دو سالہ بچی کی علاج نہ ہونے سے موت ہوگئی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ شیو پوری کے کھنیا دھاناعلاقہ کے دھرم پورہ گاوں سے 11آدی واسی خاندانوں کے 21مزدوروں کو لایا گیا تھا ۔ مزدوروں کو لیکر آئے سنگرام سنگھ بھدوریہ نے مزدوروں سے فصل کٹوائی لیکن مزدوری نہیں دی ۔ اس حال میں ایک خاندان کی دو سال کی بچی بیمار پڑ گئی ۔ بچی کے باپ کے پاس کل 20روپے تھے جسے اس نے بچی کو دودھ پلانے پر خرچ کردئے ۔ علاج کیلئے اس کے پاس پیسے نہیں تھے ۔ یہ لوگ شکایت کرنے کلکٹریٹ آئے ۔ کلکٹر الیا راجا ٹی نے دو دنوں سے بھوکے خاندان کو پہلے کھانا کھلایا۔بچی کو علاج کیلئے ضلع اسپتال بھجوایا لیکن علاج کے دوران بچی کی موت ہوگئی۔

TOPPOPULARRECENT