Saturday , January 20 2018
Home / جرائم و حادثات / مزدور کی کثرت شراب نوشی پر موت

مزدور کی کثرت شراب نوشی پر موت

حیدرآباد /31 مارچ ( سیاست نیوز ) پہاڑی شریف کے علاقہ میں ایک شخص نے تہوار کے سلسلہ میں کثرت سے شراب نوشی کی اور اس کی یہ حرکت اس کی موت کا سبب بن گئی ۔ سب انسپکٹر مسٹر وکرم سنگھ نے بتایا کہ 52 سالہ سرینواس ریڈی جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ منچال مہیشورم کا ساکن تھا ۔ کل اس نے ٹریکٹر پر کام کرنے کے بعد 500 روپئے مزدوری لی اور تہوار کے سلسلہ میں کثرت سے شراب نوشی کی ۔ پولیس کے مطابق کثرت سے شراب نوشی کے سبب وہ بے ہوش ہوگیا اور مشتبہ طور پر فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT