Monday , January 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مزدور یونینوں کیخلاف فرضی مقدمات سے دستبرداری کا مطالبہ

مزدور یونینوں کیخلاف فرضی مقدمات سے دستبرداری کا مطالبہ

گوداوری کھنی 24 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگارینی ادارہ میں مزدوروں کے جائز حقوق ان کو درپیش مسائل کی یکسوئی کے لئے آواز اُٹھانے پر مزدور یونین قائدین پر فرضی مقدمات دائر کئے جارہے ہیں جبکہ انتظامیہ مالکین لاکھوں روپئے کے تغلب میں ملوث ہے۔ ان کی تمام تر بدعنوانیوں کو نظرانداز کیا جارہا ہے اور بدعنوانیوں پر خاموشی اختیار کی جارہی

گوداوری کھنی 24 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگارینی ادارہ میں مزدوروں کے جائز حقوق ان کو درپیش مسائل کی یکسوئی کے لئے آواز اُٹھانے پر مزدور یونین قائدین پر فرضی مقدمات دائر کئے جارہے ہیں جبکہ انتظامیہ مالکین لاکھوں روپئے کے تغلب میں ملوث ہے۔ ان کی تمام تر بدعنوانیوں کو نظرانداز کیا جارہا ہے اور بدعنوانیوں پر خاموشی اختیار کی جارہی ہے۔ ایچ ایم ایس سنگارینی مائتری اینڈ انجینئرنگ ورکرس یونین کے جنرل سکریٹری ریاض احمد نے اس طرح کا الزام عائد کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ مزدوروں کے جائز حقوق کی مانگ کے مطالبہ سے پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جبکہ پولیس کے سہارے ڈرانے دھمکانے اور مزدور یونین قائدین کے خلاف فرضی مقدمات دائر کرنے کی کوشش کارگر نہیں ہوگی۔ اُنھوں نے کہاکہ سنگارینی میں قریب 22 ہزار افراد کنٹراکٹ مزدور کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔ انھیں بنیادی سہولتیں فراہم نہیں ہیں انھیں تنخواہیں نہ دیتے ہوئے ملٹی نیشنل کمپنیوں سے سمجھوتہ کرتے ہوئے لوٹ کھسوٹ جاری ہے۔ ریاض احمد نے اس طرح کا الزام عائد کیا۔ انھوں نے سنگارینی چیرمین سے مطالبہ کیاکہ وہ گوداوری کھنی میں کوکیلہ گھٹالے میں ملوث عہدیداران کے خلاف فوجداری مقدمات دائر کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری نبھانے کا فرض شناسی کا ثبوت پیش کریں۔ انھوں نے مزدور یونین قائدین کے خلاف فرضی مقدمات سے باز آجانے کا انتظامیہ سے مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT