Wednesday , January 24 2018
Home / جرائم و حادثات / مزید جہیز کیلئے خاتون کا قتل

مزید جہیز کیلئے خاتون کا قتل

حیدرآباد ۔ /7 ڈسمبر (سیاست نیوز) میرپیٹ کے علاقے راگھویندرا کالونی میں پیش آئے ایک واقعہ میں مزید جہیز کیلئے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں نے ایک خاتون کا مبینہ طور پر قتل کردیا ۔ انسپکٹر میرپیٹ مسٹر جی بھکشم ریڈی نے بتایا کہ 35 سالہ بی سنیتا جس کی شادی رویندر سے 1996 ء میں ہوئی تھی ۔ گزشتہ چند عرصہ سے وہ اپنی بیوی کو مزید جہیز کیلئے ہراساں

حیدرآباد ۔ /7 ڈسمبر (سیاست نیوز) میرپیٹ کے علاقے راگھویندرا کالونی میں پیش آئے ایک واقعہ میں مزید جہیز کیلئے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں نے ایک خاتون کا مبینہ طور پر قتل کردیا ۔ انسپکٹر میرپیٹ مسٹر جی بھکشم ریڈی نے بتایا کہ 35 سالہ بی سنیتا جس کی شادی رویندر سے 1996 ء میں ہوئی تھی ۔ گزشتہ چند عرصہ سے وہ اپنی بیوی کو مزید جہیز کیلئے ہراساں کررہا تھا اور کئی مرتبہ اس نے جسمانی اذیتیں دی تھی ۔ بتایا جاتا ہے کہ سنیتا کو رویندر نے مبینہ طور پر زدوکوب کرتے ہوئے اس کا گلا گھونٹ دیا اور بعد ازاں اس کی نعش کو پھانسی پر لٹکادیا ۔ پولیس نے سنیتا کے رشتہ داروں کی شکایت پر قتل اور مزید جہیز کی ہراسانی کے تحت ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ رویندر اور اس کے رشتہ دار آئے دن سنیتا سے مزید جہیز طلب کرتے ہوئے اسے ہراساں کررہے تھے ، پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT