Wednesday , August 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / مزید دو ، تین آئی پی ایل سیزن کھیل سکتا ہوں:یوراج

مزید دو ، تین آئی پی ایل سیزن کھیل سکتا ہوں:یوراج

ممبئی۔16 فبروری(سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے سلیکٹرز کی جانب سے مستقل نظر انداز کیے جانے کے باوجود کہا ہے کہ فی الحال ان کا سبکدوشی کا کوئی ارادہ نہیں اور ابھی میں مزید دو سے تین آئی پی ایل ایڈیشن کھیل سکتا ہوں۔یوراج سنگھ کو 40 ٹسٹ 304 ونڈے اور 58 ٹوئنٹی مقابلوںمیں ہندوستانی ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے لیکن گزشتہ دو سے تین سال کے دوران وہ اپنے کیریئر کے بدترین دور سے گزر رہے ہیں جہاں ان پر اس دورانیے کے اکثر حصے میں ٹیم کے دروازے بند رہے۔ان کی ایک طویل عرصے کے بعد گزشتہ سال جنوری میں ٹیم میں واپسی ہوئی لیکن چیمپیئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی سمیت 11 میچوں میں واجبی کھیل پر انہیں ہر طرح کے فارمیٹ کیلئے ٹیم سے خارج کردیا گیا، انہوں نے آخری مرتبہ گزشتہ سال جون میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔گزشتہ سال انگلینڈ میں منعقدہ چیمپیئنز ٹرافی کے بعد سلیکٹرز انہیں مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں اور دلیپ ٹرافی کے اسکواڈ میں بھی وہ جگہ نہیں بنا سکے تھے جس سے لگتا ہے کہ ان کا بین الاقوامی کیریئر ختم ہو چکا ہے لیکن مستقل نظر انداز کیے جانے کے باوجود وہ دوبارہ ٹیم کی نمائندگی کیلئے پرعزم ہیں۔اپنے ایک بیان میں آل راؤنڈر نے کہا کہ میں مکمل طور پر فٹ ہوں اور آئی پی ایل میں عمدہ مظاہرہ کر کے ٹیم میں دوبارہ واپسی کروں گا۔یاد رہے کہ 2011 ورلڈ کپ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والے مایہ ناز آل راؤنڈر آئی پی ایل 2018 میں کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی کریں گے۔یوراج نے کہا کہ ابھی میری کرکٹ باقی ہے اس لیے بین الاقوامی سطح پر دوبارہ ملک کی نمائندگی کیلئے بے چین ہوں، کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہا ہوں اور جب سمجھا کہ میں مزید کھیلنے کے قابل نہیں تو کھیل سے کنارہ کشی اختیار کر لوں گا۔

TOPPOPULARRECENT