Sunday , January 21 2018
Home / دنیا / مزید پابندیوں سے یوکرینی بحران گہرا ہو جائے گا: روس

مزید پابندیوں سے یوکرینی بحران گہرا ہو جائے گا: روس

ماسکو۔ 17ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مغرب کی طرف سے روس پر مزید پابندیاں لگانے سے یوکرینی بحران حل نہیں ہو سکے گا بلکہ اور زیادہ گہرا ہو جائے گا، روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروو نے اسپینی اخبار’’ایل پائس‘‘کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہاکہ یورپی یونین نے مینسک میں یوکرینی بحران کے حل کیلئے رابطہ گروپ کی ملاقات کے نتائج کو

ماسکو۔ 17ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مغرب کی طرف سے روس پر مزید پابندیاں لگانے سے یوکرینی بحران حل نہیں ہو سکے گا بلکہ اور زیادہ گہرا ہو جائے گا، روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروو نے اسپینی اخبار’’ایل پائس‘‘کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہاکہ یورپی یونین نے مینسک میں یوکرینی بحران کے حل کیلئے رابطہ گروپ کی ملاقات کے نتائج کو نظر انداز کرتے ہوئے 12 ستمبر کو روس پر اضافی پابندیاں عائد کر دی۔ اس سے ظاہر ہے کہ یورپی یونین کیف میں جنگ کے طرفداروں کی حمایت کرتی ہے جو یوکرین میں امن کے استحکام کے مخالف ہیں۔ روسی وزیر خارجہ نے روس پر عائد کردہ پابندیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ روس اپنے مفادات کی حفاظت کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔نیٹو کے اندازے کے مطابق یوکرین میں روس کے کم از کم ایک ہزار فوجی موجود ہیں۔یورپی یونین کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ روس یوکرین سے فوری طور پر اپنے فوجی واپس بلائے۔روس مسلسل یہ کہتا رہا ہے کہ یوکرین میں اس کے فوجی موجود نہیں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT