Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / مزید 9 ریلوے اسٹیشنس پر گوگل کی مفت wi-fi سروسیس

مزید 9 ریلوے اسٹیشنس پر گوگل کی مفت wi-fi سروسیس

نئی دہلی ۔ 15 ۔ اپریل : ( این ایس ایس) : انڈین ریلوے کی ایک شاخ ، ریل ٹیل نے جو گوگل کے ساتھ اس کے نیٹ ورک سے ریل وائر کے طور پر انٹرنیٹ سروسیس فراہم کرتی ہے ۔ آج کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن حیدرآباد پر مفت ہائی اسپیڈ پبلک wi-fi سروسیس کے آغاز کا اعلان کیا ۔ اس کے ساتھ اب گوگل کے پبلک وائی ۔ فائی سروسیس 10 اہم ریلوے اسٹیشنس پر ہوں گے ۔ ان اسٹیشنس کی فہرست میں پونے ، بھوبنیشور ، بھوپال ، رانچی ، رائے پور ، وجئے واڑہ ، کاچی گوڑہ ( حیدرآباد ) ، ایرناکلم ( کوچی ) اور وشاکھا پٹنم شامل ہیں ۔ اس سرویس کا جلد ہی وزیر ریلوے سریش پربھو رسمی طور پر افتتاح کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT