Monday , December 18 2017
Home / دنیا / مسئلہ فلسطین کا سفارتی حل تلاش کرنے چہار فریقی اجلاس

مسئلہ فلسطین کا سفارتی حل تلاش کرنے چہار فریقی اجلاس

اقوام متحدہ ۔ 5 سپٹمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون اسرائیل و فلسطینی تصادم کے دیرینہ مسئلہ کا سفارتی حل تلاش کرنے کی ایک کوشش کے طورپر رواں ماہ کے اواخر میں مشرق وسطیٰ پر چہار فریقی مذاکرات کا اہتمام کریں گے ۔ بان کی مون کے ایک ترجمان اسٹیفین دوجارک نے کہاکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سکریٹری جنرل 30 ستمبر کو امریکہ ، اقوام متحدہ ، روس اور یوروپی یونین پر مشتمل چہار فریقی گروپ کا اجلاس طلب کریں گے ۔ جس میں شرکت کیلئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف ، امریکہ کے جان کیری کے علاوہ یوروپی یونین کی نمائندہ اعلیٰ برائے اُمور خارجہ و سکیورٹی پالیسی فیڈریکا موگھرین کو مدعو کیا گیا ہے ۔ بان کی مون نے اس اجلاس میں شرکت کیلئے عرب لیگ کے سکریٹری جنرل کے علاوہ مصر ، اردن اور سعودی عرب کے وزراء خارجہ کو بھی دعوت دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT