Monday , June 25 2018
Home / دنیا / مسئلہ کشمیر پر عنقریب اہم اعلان کیا جائیگا، سرتاج عزیز کا بیان

مسئلہ کشمیر پر عنقریب اہم اعلان کیا جائیگا، سرتاج عزیز کا بیان

اسلام آباد۔23 اکٹوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان کے خصوصی مشیر سرتاج عزیز نے مسئلہ کشمیر پر ہندوستان کی ہدایات کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ چند روز میں کشمیر کے حوالے سے نئی دہلی سمیت پوری دنیا کو سخت پیغام دیا جائیگا کیونکہ پارلیمنٹ کشمیر پر اہم اعلان کرے گی۔ ایک انٹرویو میں عزیز نے کہا کہ اگر کشمیر کوئی مسئلہ نہیں ہے تو پھر کشمیر میں سات لاکھ فوجیوں کی تعیناتی کا کیا جواز ہے اور لائن آف کنٹرول پر آر پار فوجی ایک دوسرے پر بندوقیں تانے کیوں کھڑی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT