Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی اُمنگوں پر ہونا چاہئے: پاکستان

مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی اُمنگوں پر ہونا چاہئے: پاکستان

نئی دہلی 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج ادعا کیاکہ مسئلہ جموں و کشمیر کی یکسوئی کشمیریوں کی اُمنگوں کے مطابق ہی ہونا چاہئے اور کہاکہ اِسے دبایا جاسکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستان ہائی کمشنر برائے ہند عبدالباسط نے یہاں ایمبیسی میں اپنی یوم پاکستان تقریب میں یہ بھی کہاکہ اسلام آباد چاہتا ہے کہ نئی دہلی کے ساتھ اچھے اور پرامن رشتے کو استوار کرتے ہوئے تمام مسائل حل کرلئے جائیں۔ ہماری پالیسی امن کو فروغ دینا ہے بالخصوص ایشیاء میں جہاں ہم نے ہمارے تمام پڑوسیوں کے ساتھ بہتر روابط قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہ تعلقات مساویانہ موقف اور ایک دوسرے کے تئیں سنجیدگی پر مبنی ہونے چاہئیں اور ہماری کوششیں اِسی سمت میں رہی ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ جہاں تک جموں و کشمیر کا معاملہ ہے اِسے کشمیریوں کی خواہشات کو ملحوظ رکھتے ہوئے ہی حل کرنا چاہئے اور اُمید ہے ایسا ہی ہوگا۔ کشمیر دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ حل طلب مسئلہ برقرار ہے اور دونوں طرف بے اطمینانی کا سبب ہوا ہے۔ جب یہ دریافت کیا گیا کہ ’’اُمنگوں‘‘ سے اُن کی کیا مراد ہے، عبدالباسط نے صرف اتنا کہاکہ وادی کے لوگ جو کچھ چاہتے ہیں ہمیں وہی کرنا چاہئے۔ یوم پاکستان یا یوم قرارداد پاکستان پڑوسی ملک میں قومی تعطیل کا موقع ہے جو 23 مارچ 1940 ء کو منظورہ لاہور قرارداد کو یاد کرتا ہے۔ عبدالباسط نے احاطہ ایمبیسی میں منعقدہ تقریب میں اُردو میں تقریر کی اور کہاکہ پاکستان اپنے قیام سے ہی داخلی اور خارجی سطح پر بے شمار مصائب کا سامنا کرتا رہا ہے

Top Stories

TOPPOPULARRECENT