Tuesday , June 19 2018
Home / دنیا / مسئلہ کشمیر کو پاکستان نے پھر اُٹھایا صدر سلامتی کونسل سے بات چیت

مسئلہ کشمیر کو پاکستان نے پھر اُٹھایا صدر سلامتی کونسل سے بات چیت

اقوام متحدہ ، 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے مسئلہ کشمیر صدر یو این سکیورٹی کونسل کے پاس اُٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ وادی کی صورتحال اور لائن آف کنٹرول کے پاس کشیدگی میں ’’اضافہ‘‘ بین الاقوامی امن و سلامتی کیلئے خطرہ پیش کرتے ہیں۔ پاکستان کی قاصد برائے اقوام متحدہ ملیحہ لودھی نے گزشتہ روز ٹوئٹ میں کہا کہ انھوں نے مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کے صدر برائے ماہِ اپریل سفیر گستاؤ میزا۔کوادرا ، مستقل نمائندۂ پیرو برائے اقوام متحدہ سے بات چیت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر کی ’’سنگین صورتحال‘‘ اور ایل او سی کے پاس بڑھتی کشیدگی بین الاقوامی امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔ ملیحہ نے ایک اور ٹوئٹ میں بتایا کہ کشمیر کی صورتحال پر گزشتہ روز پاکستان کے مشن میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے ارکان کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیا۔ وہ ’یوم کشمیر یگانگت‘‘ پر جمع ہوئے تھے۔ انھوں نے اس ایونٹ کی تصاویر بھی پوسٹ کئے ۔ ملیحہ نے کشمیر پر پاکستان کے موقف کا اعادہ بھی کیا۔

TOPPOPULARRECENT