Saturday , July 21 2018
Home / ہندوستان / مسئلہ کشمیر کی سیاسی حقیقت کو تسلیم کرنے فاروق عبداللہ کی اپیل

مسئلہ کشمیر کی سیاسی حقیقت کو تسلیم کرنے فاروق عبداللہ کی اپیل

سری نگر ، 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جنوبی کشمیر کے شوپیان اور اننت ناگ اضلاع میں اتوار کو ہوئی ہلاکتیں پر افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ مسئلہ کشمیر کی سیاسی حقیقت کو تسلیم نہ کرنے کا پیش خیمہ ہے ، جس کی نشاندہی ہم بار بار اور ہر بار کرتے آئے ہیں۔ انہوں نے مارے گئے افراد کے لواحقین اور پسماندگان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ مرحومین کے جملہ پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ مہذب اقوام میں کسی بھی قسم کے خون خرابے کے لئے جگہ موجود نہیں، اللہ نے انسان کو اشرف المخلوقات کا شرف بخشا ہے اور اس قیمتی انسانی جان کی تلافی کسی کو بھی قابل قبول نہیں ہونی چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT