Wednesday , December 12 2018

مسئلہ کشمیر کی یکسوئی میں ہندوستان کے عدم تعاون کی شکایت

اسلام آباد 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے آج الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت حکومت ہند مسئلہ کشمیر کی یکسوئی میں تعاون نہیں کررہی ہے۔ ہندوستان کی سابق حکومتوں کا رویہ لچکدار تھا لیکن مودی زیر قیادت حکومت نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کو ہندوستان سے اچھے تعلقات رکھنا ہے تو اسے چاہئے کہ کشمیر کے سلسلہ میں سمجھوتہ کرلے۔ وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے صیانتی امور و امور خارجہ سرتاج عزیز نے آج کہا کہ ہندوستان اپنی شرائط پر مذاکرات کا احیاء چاہتا ہے جو پاکستان کیلئے قابل قبول نہیں ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT