Tuesday , April 24 2018
Home / دنیا / مسئلہ کشمیر کی یکسوئی کیلئے ہندوپاک بات چیت لازمی : اقوام متحدہ

مسئلہ کشمیر کی یکسوئی کیلئے ہندوپاک بات چیت لازمی : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیوگوٹیرس اس وقت کشمیر کی صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ان کے ترجمان نے بتایا کہ موصوف اس بات کے خواہاں ہیں کہ ہندوپاک کو اپنے اختلافات کی بات چیت کے ذریعہ یکسوئی کرنی چاہئے۔ ترجمان اسٹیفین دوجارک نے یہ بات اس وقت کہی جب انہوں نے ہندوپاک کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیا۔ اپنی روزمرہ کی نیوز بریفنگ کے دوران اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ظاہر ہیکہ ہم نے کشمیر کی صورتحال پر گہری نظر رکھی ہے جیسا کہ ہم ہمیشہ کرتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ ہم ہندوپاک کی باہمی بات چیت کیلئے حوصلہ افزائی بھی کرتے رہیں گے کیونکہ مسئلہ کشمیر صرف ان دونوں ممالک کو ہی حل کرتا ہے۔ جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا انٹونیوگوٹیرس نے حالیہ دنوں میں وزرائے اعظم پاکستان اور ہندوستان سے ملاقات بھی کی ہے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے دوجارک نے کہا کہ اب تک اس سے متعلق کوئی رپورٹ نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT