Friday , December 15 2017
Home / دنیا / مسئلہ کشمیر کی یکسوئی کیلئے ہند ۔ پاک مذاکرات ضروری

مسئلہ کشمیر کی یکسوئی کیلئے ہند ۔ پاک مذاکرات ضروری

وادیٔ کشمیر میں تشدد کی تازہ لہر پر امریکہ کا ردعمل
واشنگٹن۔ 14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے آج کہا کہ وہ چاہتا ہے کہ مسئلہ کشمیر کی یکسوئی کیلئے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات ہوں۔ وادیٔ کشمیر میں حزب المجاہدین نے کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد بدامنی پھیلنے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی ہے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ترجمان مارک ٹونر نے اپنی روزانہ کی پریس کانفرنس میں اخباری نمائندوں سے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہندوستان اور پاکستان دونوں مل کر بات چیت کریں اور کشمیر میں پیدا ہونے والی صورتحال کو دور کریں۔ اس سلسلے میں ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ مارک ٹونر کشمیر میں جاری احتجاج پر پوچھے گئے سوال کا جواب دے رہے تھے۔ گزشتہ ہفتہ سکیورٹی فورس کی جانب سے ایک انکاؤنٹر میں وانی کی ہلاکت کے بعد تشدد بھڑک اٹھا ہے۔ پاکستان نے شہریوں کے خلاف بے تحاشہ فورس تعینات کرنے کی مذمت کی اور کہا کہ وادی میں تشدد کی تازہ لہر کے دوران 20 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ وانی کی ہلاکت پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے عوام سڑکوں پر نکل آئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT