Thursday , June 21 2018
Home / ہندوستان / مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ قرار داد کے مطابق حل کی وکالت

مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ قرار داد کے مطابق حل کی وکالت

وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی امریکی سینیٹرس سے بات چیت

وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی امریکی سینیٹرس سے بات چیت
اسلام آباد 13 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے آج امریکی سینیٹرس کے ایک وفد سے ملاقات میں کشمیر کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ اس مسئلہ کو اقوام متحدہ قرار داد کی رو سے حل کیا جانا چاہئے ۔ نواز شریف نے امریکی سینیٹرس ٹم کئین ‘ رکن سینیٹ مسلح خدمات کمیٹی اور انگس کنگ رکن سینیٹ مسلح خدمات کمیٹی سے ملاقات کی اور واضح کیا کہ ہندوستان اور پاکستان کے مابین صرف بات چیت کے ذریعہ ہی پیشرفت کی جاسکتی ہے ۔ دفتر وزیر اعظم سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف نے دونوں سینیٹرس سے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرار داد کی بنیاد پر ہی مسئلہ کشمیر کا کوئی حل دریافت کیا جانا چاہئے اور اس میں کشمیر کے عوام کی خواہشات کو بھی شامل کیا جانا چاہئے ۔ بیان کے بموجب نواز شریف نے اقوام متحدہ سے کہا کہ وہ خود اپنی قرار داد کا احترام کرے ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا صرف وہ حل قابل قبول ہوسکتا ہے جو سبھی فریقین پاکستان ‘ ہندوستان اور کشمیری عوام کیلئے قابل قبول ہو ۔ نواز شریف نے دونوں ملکوں کے مابین معتمدین خارجہ سطح کی بات چیت کو منسوخ کرنے ہندوستان کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ۔

TOPPOPULARRECENT