Monday , January 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مسائل کی یکسوئی کیلئے احتجاج اور جدوجہد ناگزیر

مسائل کی یکسوئی کیلئے احتجاج اور جدوجہد ناگزیر

آرمور 4 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور امبیڈکر چوراہے پر کسانوں کے مسائل ایک روزہ بھوک ہڑتال تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی جانب سے کی گئی اس بھوک ہڑتال کا اہتمام ٹی آر ایس حلقہ اسمبلی انچارج جیون ریڈی کی نگرانی میں کیا گیا۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے دختر کے سی آر و تلنگانہ جاگروتی صدر شریمتی کویتا نے مخاطبت میں بتایا کہ کانگریس حکومت کسانو

آرمور 4 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور امبیڈکر چوراہے پر کسانوں کے مسائل ایک روزہ بھوک ہڑتال تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی جانب سے کی گئی اس بھوک ہڑتال کا اہتمام ٹی آر ایس حلقہ اسمبلی انچارج جیون ریڈی کی نگرانی میں کیا گیا۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے دختر کے سی آر و تلنگانہ جاگروتی صدر شریمتی کویتا نے مخاطبت میں بتایا کہ کانگریس حکومت کسانوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کررہی ہے حکومت کے تمام اختیارات آندھرا قائدین کے ہاتھ میں ہیں تلنگانہ عوام و کسانوں کو نظر اندازکیا جارہا ہے۔ بتایا آرمور میں لال جوار کسانوں کو حکومت نے ان کے اجناس خرید کر 90 کروڑ روپئے ادا کرنا باقی تھا لیکن کسان اس تعلق سے احتجاج کرنے پر ان کے اوپر گولیا چلائی گئیں اور کیس درج کئے گئے لال جوار کسانوں کیلئے کچھ عرصہ قبل ٹی آر ایس کی جانب سے 6 دن کی بھوک ہڑتال رکھی گئی تب جاکر حکومت نے 70 کروڑ روپئے ادا کئے اور 11 کروڑ روپئے ادا کرنا باقی ہے انہوں نے بتایا کہ آپ تمام ہماری تحریک میں شامل ہوجائیں ہم احتجاج اور جدوجہد کے ذریعہ ہی مسائل حل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ دن دور نہیں ہے کہ علحدہ تلنگانہ کا خواب شرمنداہ تعبیر ہوگا۔ ہلدی بورڈ کا قیام عمل میں لایا جائے ۔

اس موقع پر آرمور حلقہ انچارج جیون ریڈی نے بھی مخاطب کیا اور کسانوں کے مسائل کیلئے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر احتجاج کرنے کا ارادہ ظاہر کیا بعدازاں اس بھوک ہرتال بیٹھنے والے جیون ریڈی کو شربت پلاکر بھوک ہڑتال کا اختتام کیا گیا ۔ اس پروگرام میں ضلع نطام آباد سے تعلق رکھنے والے ٹی آر ایس قائدین کے پوشٹی، راجیشور، چنرا ریڈی، ہبلو، بھاسکر ٹی آر ایس مائناریٹی قائدین ، محمد ساجد علی، عبدالرحمن، ملک بابا، امن محمد معز کے علاوہ ایرنا کے علاوہ کسان و عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT