Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / مسائل کی یکسوئی کے لیے تلنگانہ ٹیچرس یونین کا آج اندرا پارک پر دھرنا

مسائل کی یکسوئی کے لیے تلنگانہ ٹیچرس یونین کا آج اندرا پارک پر دھرنا

حیدرآباد ۔ 26 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : اسٹیٹ ٹیچرس یونین تلنگانہ اسٹیٹ کی جانب سے طلباء برادری اور اساتذہ کے دیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ کرتے ہوئے دھرنا منظم کیا جائے گا ۔ یہ دھرنا 27 جولائی کو صبح 10 بجے اندرا پارک دھرنا چوک پر منعقد ہوگا ۔ جس میں سینکڑوں کی تعداد میں اساتذہ اور طلباء حصہ لیں گے ۔ یونین نے تمام اساتذہ سے اس میں شرکت کی خواہش کی ہے اور کہا کہ تلنگانہ حکومت محکمہ تعلیم کے تعلق سے مسلسل لاپرواہی برت رہی ہے اور مسائل کو مسلسل نمائندگیوں کے باوجود نظر انداز کیا جارہا ہے ۔ حکومت پر مسائل کی یکسوئی کے لیے دباؤ ڈالنے اس احتجاجی دھرنے کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT