Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / مسابقتی امتحانات میں اچھے رینک کے بغیر حصول ملازمت دشوار کن

مسابقتی امتحانات میں اچھے رینک کے بغیر حصول ملازمت دشوار کن

ٹی ایس ٹیٹ کلاسیس کا افتتاح ، پروفیسر ایس اے شکور کا خطاب
حیدرآباد ۔ 6 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : مسابقتی امتحانات میں بہتر رینک کے بغیر حصول ملازمت کی کوشش میں کامیابی دشوار ہے اور بہتر رینک کے حصول کے لیے پختہ ارادہ سنجیدہ محنت اور منصوبہ بند تیاری ضروری ہے کیوں کہ مسابقتی امتحانات کا طریقہ کار عام امتحانات سے مختلف ہوتا ہے ۔ مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات ، عثمانیہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام نظام کالج پر TSTET ( اردو میڈیم ) کوچنگ کلاسیس کا افتتاح کرتے ہوئے پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر CEDM نے ان خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ محکمہ اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ کے زیر سرپرستی اس سنٹر کی جانب سے نہ صرف حیدرآباد بلکہ دیگر مقامات محبوب نگر ، ظہیر آباد ، سنگاریڈی ( میدک ) ، نظام آباد ، جگتیال ، کریم نگر ، ورنگل ، عادل آباد ، نلگنڈہ ، کھمم اور تانڈور ( رنگاریڈی ) یعنی جملہ 12 مقامات پر بھی مفت کوچنگ کا اہتمام کیا گیا جہاں 2000 سے زیادہ امیدوار استفادہ کررہے ہیں ۔ اضلاع کے علاوہ صرف حیدرآباد میں 2000 سے زیادہ امیدوار کوچنگ سے استفادہ کررہے ہیں ۔ ان تمام امیدواروں کو ماہر اساتذہ کے ذریعہ مفت کوچنگ دی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ انہیں مفت اسٹڈی میٹریل بھی فراہم کیا جائے گا ۔ پروفیسر ایس اے شکور نے کہا کہ اقلیتی امیدواروں کو مختلف مسابقتی امتحانات کی رہنمائی و تیاری کے لیے ہر ممکن سہولت بہم پہونچائی جارہی ہے ۔ DSC/TRT میں شرکت کے لیے TET میں کامیابی ضروری ہے ۔ اور عام زمرہ کے امیدواروں کے لیے کم از کم 60 فیصد نشانات کا حصول ضروری ہے ۔ اس لیے امیدواروں کو چاہئے کہ حکومت کی طرف سے فراہم کردہ اس سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے کامیابی کو یقینی بنائیں ۔ شیخ چاند ساجد سینئیر پروجکٹ آفیسر نے کہا کہ مسابقتی امتحانات میں کامیابی کے لیے مقررہ وقت میں تیز رفتاری کے ساتھ درست جوابات دینا ضروری ہے ۔ آخر میں کریم النساء پروجکٹ اسوسی ایٹ نے شکریہ ادا کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT