Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / مسابقتی امتحانات میں ذہنی آزمائش

مسابقتی امتحانات میں ذہنی آزمائش

امتحان کی تیاری اور تیکنک پر خواجہ الدین اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائناریٹی سرکل کا لیکچر
حیدرآباد۔ 25 ڈسمبر (سیاست نیوز) سرکاری ملازمتوں کے حصول کیلئے جو مختلف مسابقتی امتحانات ہوتے ہیں، ان میں یو پی ایس سی، اسٹاف سلیکشن کمیشن اور ریاستی سطح کے اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے امتحانی پرچوں میں جنرل نالج کے ساتھ ذہنی رجحان کے آبجیکٹیو ٹاپ نوعیت کے سوالات لازمی ہیں۔ ذہانت کی جانچ کے جو سوالات ان امتحانات میں پوچھے جاتے ہیں، ان کو سمجھنے اس کی تیکنک اور کم وقت میں حل کرنے کی لاجک سے واقف ہونا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسٹر خواجہ الدین اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائناریٹی اسٹڈی سرکل نے یہاں دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال میں اسٹاف سلیکشن کمیشن کے امیدواروں کو توسیعی لیکچر دیتے ہوئے کیا اور بتایا کہ مسابقتی امتحانات میں کامیابی کوئی معنی نہیں رکھتی بلکہ زیادہ سے زیادہ نشانات حاصل کرتے ہوئے مخلوعہ جائیدادوں کی تعداد کے تناسب سے آگے سے آگے کا پوزیشن اور رینک لانا چاہئے۔ ان مسابقتی امتحانات میں جو مضامین ہوتے ہیں، ان کا کوئی خاص نصاب یا درسی کتب نہیں ہوتے۔ اسٹاف سلیکشن کمیشن کا کلریکل کیڈر کا امتحان 7 جنوری کو ہونے والا ہے۔ اس کے چار مضامین کے سوالی پرچہ کو تمام طلبہ کو دیا گیا اور طریقہ کار بتلایا گیا۔ ایم اے حمید نے سوالی پرچے اور ان کے مختص کردہ نشانات سے واقف کروایا۔ امیدوار اس سے ہر اتوار کو استفادہ کررہے ہیں۔ یکم جنوری کو خصوصی پروگرام میں ان تمام طلبہ کو شرکت کا موقع دیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT