Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / مسابقتی امتحانات میں کامیابی کیلئے اچھے رینک کا حصول لازمی

مسابقتی امتحانات میں کامیابی کیلئے اچھے رینک کا حصول لازمی

ٹیچرس کے اہلیتی امتحان ٹیٹ اور ڈی ایس سی کیلئے معلوماتی پروگرام
حیدرآباد 27 ڈسمبر (سیاست نیوز) ٹیچر ٹریننگ کورسیز کے امیدوار جنھوں نے ڈی ایڈ، بی ایڈ یو پی ٹی، فزیکل ایجوکیشن ٹریننگ کی ہو ان کیلئے تلنگانہ میں پہلا اہلیتی امتحان ٹیٹ ماہ اپریل 2016 ء میں ہوگا۔ اس کے لئے امیدوار امتحان نمونہ پرچہ کے مطابق اپنی تیاری جاری رکھیں اور ازسرنو شروع کردیں۔ جس میں دو پرچے I اور II الگ الگ ہوتے ہیں۔ اس کے نشانات ٹیچرس کے تقررات امتحان ڈی ایس سی میں 20 فیصد شامل کئے جاتے ہیں۔ ضلع واری اساس پر ٹرینڈ امیدوار اس سے واقفیت حاصل کرتے ہوئے منصوبہ بند تیاری کریں۔ ان معلومات کو ایم اے حمید نے یہاں دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال میں ٹیچرس امیدواروں کو ٹیٹ اور ڈی ایس سی امتحان کی تیاری سے متعلق لکچر میں کیا اور کہاکہ مسابقتی امتحانات میں کامیابی اہم نہیں ہوتی بلکہ اچھے نشانات کا حصول اہم ہوتا ہے۔ طلباء و طالبات تک سوالات کے اطمینان بخش جوابات کے ساتھ اپنی مصروفیات کو جاری رکھتے ہوئے ہر اتوار کو ماڈل ٹسٹ کے ساتھ کوچنگ کلاسیس سے استفادہ پرزور دیا۔ شہر اور اضلاع کے ٹرینڈ ٹیچرس تلنگانہ میں ٹیٹ اور ڈی ایس سی کے منتظر ہیں۔ ان کے شکوک دور کرنے ایسے پروگرام اضلاع میں بھی رکھے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT