Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / مسابقتی امتحانات کیلئے تکنیک سے واقفیت پر زور

مسابقتی امتحانات کیلئے تکنیک سے واقفیت پر زور

گروپ II اور ریلوے امتحان کے امیدواروں کیلئے خواجہ تہورالدین کا لکچر
حیدرآباد 17 جنوری (سیاست نیوز) مختلف مسابقتی امتحانات میں جس نوعیت کے سوالات پوچھے جاتے ہیں ان کو حل کرنے کے لئے کم وقت کی تکنیک سے امیدوار کو واقف ہونا چاہئے جس سے نہ صرف کامیابی ممکن ہوتی ہے بلکہ اچھے نشانات کے ذریعہ ملازمت حاصل کرسکتے ہیں۔ مضمون واری، عنوانات، ذہنی رجحان کے لئے کوئی خاص کتاب یا نصاب نہیں ہوتا بلکہ امتحانی نقطۂ نظر سے نمونہ سوالات کے نوعیت سے تیاری کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار جناب محمد خواجہ تہورالدین سابق ڈائرکٹر بی سی اسٹڈی سرکل (عادل آباد) نے یہاں سیاست گولڈن جوبلی ہال عابڈس پر گریجویٹ متلاشیان روزگار کے سمینار سے مخاطب کرتے ہوئے کیا اور کہاکہ کس امتحان کے ذریعہ کونسی ملازمت ملتی ہے۔ تقررات کے بعد ترقی کے مواقع سے بھی واقف کروایا۔ پبلک سرویس کمیشن، قومی سطح پر یو پی ایس سی ہے اور ہر ریاست کا علیحدہ ریاستی سرویس کمیشن ہے۔ اس میں تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن ہے جس کے تحت اب گروپ II کے امتحانات ہونے والے ہیں اور گروپ I کے ذریعہ اگر کسی کو ملازمت ملتی ہے تو انھیں 8 تا دس سال کی سرویس کے بعد آئی اے ایس عہدے پر ترقی ہوتی ہے۔ امتحانی نصاب سے بھی امیدواروں کو واقف کرواتے ہوئے تکنیک بتائے گئے۔ ایم اے حمید نے امتحان کے طریقہ کار کو بتلایا۔ پروگرام کے انعقاد میں عرشیہ جبین، طاہر پاشاہ قادری، اطہر خان، مصور نے معاونت کی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT