Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مسابقتی امتحانات کی کتابوں کیلئے دو لاکھ روپئے منظور

مسابقتی امتحانات کی کتابوں کیلئے دو لاکھ روپئے منظور

یلاریڈی ۔ 12 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کیلے اعلامیہ جاری کئے جانے کی صورت میں مسابقتی امتحانات لکھنے والے طلباء کیلئے بیروزگاروں کیلئے کام میں آنے والی کتابوں کی خریداری کرنے کیلئے کتب خانوں کو فنڈ منظور کیا گیا ۔ ضلع کتب خانہ سکریٹری مسٹر نرسملو نے ناگی ریڈی پیٹ کتب خانہ کی تنقیح کی ۔ اس موقع پر کتب خانہ سے متعلقہ ریکارڈ کا معائنہ کیا ۔ بعدازاں انہوں نے مزید بتایا کہ مسابقتی امتحانات کی تیاری کرنے کیلئے ضروری کتابوں کی خاطر دو لاکھ روپئے منظور کئے گئے اور اس میں اب تک 60 ہزار روپئے کے کتابیں خریدے گئے ۔ ان کتابوں کو ضلع کے آرمور ، بودھن ، کاماریڈی ، نظام آباد ، یلاریڈی کے کتب خانوں کو مختص کیا گیا ۔ ہر کتب خانہ کو 40 کتابیں جو مسابقتی امتحانات کی تیاری میں رہنمائی کریں تقسیم کی گئیں ہیں اور بہت جلد دوسرے مرحلہ کے کتابیں بھی خریدے جائیں گے اور تقسیم کئے جائیں گے ۔ صلع بھر میں ایک کروڑ 50 لاکھ روپئے کی کتب خانوں کے محصولات باقی ہیں اسے ادا کر کے پنچایتوں سے خواہش کی گئی ہے اس موقع پر لائبریرین مسٹر ذاکر حسین موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT