Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / مسابقتی امتحان میں بہتر رینک ‘ تعلیم و ملازمت کیلئے اہم

مسابقتی امتحان میں بہتر رینک ‘ تعلیم و ملازمت کیلئے اہم

سی ای ڈی ایم کے زیر اہتمام ایمسٹ کوچنگ کا آغاز ۔ پروفیسر ایس اے شکورکا خطاب

سی ای ڈی ایم کے زیر اہتمام ایمسٹ کوچنگ کا آغاز ۔ پروفیسر ایس اے شکورکا خطاب

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : مسابقتی امتحانات میں بہتر رینک کے ذریعہ ہی حصول داخلہ اور حصول ملازمت کی کوشش میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے اور بہتر رینک حاصل کرنے پختہ ارادہ ، سنجیدہ محنت اور منصوبہ بند تیاری ضروری ہے ۔ سنجیدگی کے ساتھ امتحان کی تیاری کرتے ہوئے اقلیتی امیدوار سرکاری کالج یا اعلیٰ معیاری کالج میں داخلہ پا سکتے ہیں ۔ مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات جامعہ عثمانیہ CEDM کے زیر اہتمام نظام کالج پر ایمسیٹ (EAMCET) کوچنگ پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سی ای ڈی ایم نے ان خیالات کا اظہار کیا اور امیدواروں کو مشورہ دیا کہ اپنے آپ میں اعتماد پیدا کریں اور احساس کمتری کو دور کریں ۔ اور اپنی ذاتی صلاحیتوں کو دوسروں سے کمتر نہ سمجھیں ۔ نیز کنوینر ایمسیٹ کی جانب سے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط کو غور سے پڑھیں اور امتحان کے طریقہ کار اور نصاب کو اچھی طرح سمجھ لیں ۔سنجیدگی سے مسابقت کا سامنا کریں تو یقینا کامیابی آپ کے قدم چومے گی ۔ امتحان کے دن مقررہ وقت سے قبل مرکز امتحان کو پہنچ جائیں ۔ پروفیسر ایس اے شکور نے کہا کہ نظام کالج پر ماہ اساتذہ کے ذریعہ کوچنگ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ جس میں 500 سے زائد امیدوار کوچنگ حاصل کررہے ہیں ۔ ان امیدواروں کو مفت کوچنگ کے علاوہ جدید نصاب کے مطابق تیار کردہ اسٹڈی میٹریل فراہم کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے علاوہ کرنول ، گنٹور ، وشاکھا پٹنم ، پرودتور ، نظام آباد ، ظہیر آباد ، محبوب نگر ، کریم نگر اور کدری میں ایمسیٹ کی کوچنگ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ 25 اپریل سے حیدرآباد کے علاوہ نظام آباد ، محبوب نگر ، ظہیر آباد ، نلگنڈہ اور وشاکھا پٹنم پر POLYCET کوچنگ کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ اور 21 اپریل سے ICET اور 5 مئی سے EdCET کوچنگ کا آغاز ہوگا ۔ ان امیدواروں کو کوچنگ کے علاوہ اسٹڈی میٹریل بھی مفت فراہم کیا جائے گا ۔ یہ کوچنگ پروگرامس محکمہ اقلیتی بہبود حکومت آندھرا پردیش کے زیر سرپرستی چلائے جارہے ہیں ۔ جناب شیخ چاند ساجد سینئیر پروجکٹ آفیسر نے امیدواروں سے کہا کہ امتحان کے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ تیز رفتاری کے ساتھ صحیح جوابات بہتر رینک کے لیے ضروری ہیں ۔ ڈاکٹر سی ایم بشیر الدین پروجیکٹ آفیسر نے امیدواروں کو مشورہ دیا کہ نظم و ضبط اور وقت کی پابندی کے ساتھ کوچنگ سے استفادہ کریں ۔ جناب سید اسرار احمد پراجکٹ آفیسر نے شکریہ ادا کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT