Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مسابقتی دور میں انگریزی مہارت ناگزیر

مسابقتی دور میں انگریزی مہارت ناگزیر

بودھن۔20جنوری ( سیاس ڈسٹرکٹ نیوز) سابق ریاستی وزیر مسٹر پی سدرشن ریڈی نے تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو آج کل ان کے حسب منشا ملازمتیں نہ ملنے کی اہم وجہ نوجوانوں کی انگریزی زبان مہارت کی کمی ہے ۔ یہاں گیسٹ ہاؤز میں منعقدہ پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مقامی تعلیمی اداروں کے سربراہوں کے تعاون سے وہ مختصر مدتی انگلش اسپوکن کلاسیس کا اہتمام کرنے کا منصوبہ رکھتیہ یں ۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کے کسی ایک خانگی تعلیمی ادارے میں ماہ فبروری کے دوسرے ہفتہ سے تربیتی جماعتوں کا آغاز عمل میں آئے گا ۔ تربتی حاصل کرنے کے خواہشمند نوجوان وجئے سائی ودیا وکاس اینودیہ اندور کالجس کے انتظامیہ سے رجوع ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس دو ماہی تربیتی جماعتوں کے ایک بیچ میں صرف 20 طلبہ کو تربیت دی جائے گی ۔ تربیت یافتہ نوجوان ملک و دنیا کے کسی حصہ میں بھی پورے اعتماد کے ساتھ انٹرویوز کا سامنا کرنے کے قابل رہیں گے ۔ اس پریس کانفرنس میں بودھن شہر کے مصروف تعلیمی اداروں کے سربراہ مسٹر کاما شاستری دیگمبر راؤ ‘ کوڈالی کشور کمار ‘ وائی سرینواس راؤ ‘ سوریہ پرکاش ‘ وجئے کمار ‘ وجئے پرکاش ‘ سریش کرشنا موہن سبا راؤ کے علاوہ ایم پی پی بودھن ضلع گنگا شنکر فلور لیڈر بلدیہ عابد سیٹھ رکن بلدیہ رفیع الدین دامودھر ریڈی ‘ طاہر بھائی ‘ شیخ محی الدین پاشاہ ‘ خضر احمد ‘ میر الیاس علی ‘ سید لیاقت حسین ‘ بابا و دیگر قائدین موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT