Sunday , May 27 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مسابقتی دور میں لڑکیوں کو آگے آنے کا مشورہ

مسابقتی دور میں لڑکیوں کو آگے آنے کا مشورہ

بھینسہ میں شعور بیداری پروگرام سے ڈی ایس پی اندلے رامول کا خطاب

بھینسہ 19 ؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ شہر کے اے پی نگر میں واقع تلگومیڈیم کستوریا گاندھی بالیکاودیالیہ میں محکمہ پولیس کی جانب سے لڑکیوں کو ہرا ساں کرنے کے خلاف قانونی شعور بیداری پروگرام انعقاد عمل لایاگیا ۔ اس پروگرام میں بھینسہ ڈی ایس پی اندلے راملو کے علاوہ ٹاؤن سب انسپکٹر تروپتی اور رورل سب انسپکٹر اکرام اللہ خان و دیگر موجود تھے ۔ اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی اندلے راملو نے کہا کہ دور حاضر میں طالبات (لڑکیاں) خود کو کم ترنہ سمجھیں اور اپنے اندر موجود احساس کمتری کا خاتمہ کرتے ہوئے مسابقی دور میں آگے بڑھتے ہوئے تعلیم حاصل کریں ۔ اور تعلیمی میدان میں ترقی پا کر اپنے والدین ‘ اساتذہ ‘ گاوں کا نام روشن کرتے ہوئے خواتین یکے معیار کو سماج میں اونچا کریں ۔ ڈی ایس پی نے مزید کہا کہ اس دور میں طالبات کو کسی بھی شخص یا اساتذہ کی جانب سے کسی بھی طرح سے ہراساں و پریشان کرنے اور چھیڑ چھاڑ کرنے پر فوراً محکمہ پولیس کو اطلاع دیں اور اور لڑکیوں کی ریاگنگ و دیگر طریقہ سے ہراساں کرنے پر بھی محکمہ پولیس سے رجوع ہو تاکہ سماج میں لڑکیوں کو حفاظت کے ساتھ تعلیم و کھیل کود کے علاوہ دیگر شعبوں میں آزادی کے ساتھ آگے بڑھنے کا موقع فراہم ہوسکے اور سماج میں موجود وحشی صفت بے رحم افراد کو کیفر کردار تک پہنچاتے ہوئے لڑکیوں کی حفاظت کی جائے سکے ۔ تاکہ طالبات آگے بڑھتے ہوئے سماج میں خواتین کا اوانچا مقام حاصل کرسکے اور شہر و ملت کی ترقی کا حصہ بن سکے ۔ ڈی ایس پی اندلے راملو نے مزید کہا کہ 12 سال سے 18 سال سال تک بالغ لڑکیوں کو عدم شعور کی وجہ سے کئی افراد جنسی استعمال کے لئے مختلف طریقوں سے اکستاتے ہوئے جنسی استحصال کا شکار بناتے ہوئے بالغ عمر لڑکیوں کی زندگی کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں ایسے بالغ لڑکیوں کو معلومات سے واقفیت کرتے ہوئے جنسی استحصال کا شکار نہ ہوتے ہوئے پولیس کو ایسے افراد کے خلاف واقف کروانا چاہئے جس سے بالغ لڑکیوں کی حفاظت کی جاسکے ۔ اس موقع پر کستوربا گاندھی بالیکا ودلیالیہ تلگو میڈیم کی کثیر تعداد میں طالبات موجود تھی اور کستوربا گاندھی کی اساتذہ سری لتا اور پرینکا و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT