Wednesday , April 25 2018
Home / ہندوستان / مساجد،مدارس ،درگاہوں کے دستاویزات ناگزیر

مساجد،مدارس ،درگاہوں کے دستاویزات ناگزیر

ممبئی۔ 27جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) ریاست مہاراشٹر میں وقف املاک کا سروے جاری ہے ،مہاراشٹرااسٹیٹ وقف بورڈ میں مساجد ،درگاہ، مدارس، خانقاہ ،مزارات ،قبرستان و دیگر املاک کا رجسٹریشن لازمی ہوتاہے ۔ ریاستی وقف بورڈکا صدر دفتر پن چکی، اورنگ آباد میں ہونے کی وجہ سے سارے مہاراشٹرا سے مساجدو دیگر اداروں کے ذمہ داران آتے ہیں ،ان کی صحیح رہبری و رہنمائی نہیں ہونے کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار آج تحریک اوقاف کے مرزا عبدالقیوم ندوی نے ممبرامیں وقف املاک کی اہمیت و ضرورت پر مسجد ارقم مدرسہ جامعہ ابن عباسؓ کی لائبریری میں منعقدہ نشست میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک و ریاست میں وقف املاک کی موجودہ صورتحال نہایت ہی ناگفتہ بہ ہے ۔یہ بات دیکھنے میں آتی ہے کہ مسلمان مساجد کے تحفظ کیلئے اپنی جان دے سکتے ہیں مگر اس کے حق ملکیت کے قانونی دستاویزات تیار نہیں رکھتے جو بڑا المیہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT