Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / مساجد و عیدگاہوں کی تعمیر و مرمت کیلئے مزید دو کروڑ 20 لاکھ کی اجرائی

مساجد و عیدگاہوں کی تعمیر و مرمت کیلئے مزید دو کروڑ 20 لاکھ کی اجرائی

رقومات ضلع کلکٹرس کو جاری کرنے کی ہدایت ، سکریٹری اقلیتی بہبود احمد ندیم کے احکامات

رقومات ضلع کلکٹرس کو جاری کرنے کی ہدایت ، سکریٹری اقلیتی بہبود احمد ندیم کے احکامات
حیدرآباد۔/18جولائی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے رمضان المبارک کے دوران مساجد، عیدگاہوں اور اوقافی اداروں کی تعمیر و مرمت، تزئین نو، آہک پاشی اور دیگر ضروری تعمیرات کے سلسلہ میں مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلہ میں تلنگانہ کے 10اضلاع کیلئے مزید 2 کروڑ20لاکھ 70ہزار روپئے جاری کئے گئے۔سکریٹری اقلیتی بہبود احمد ندیم نے آج اس سلسلہ میں جی او آر ٹی 12 جاری کیا۔ اس سے قبل 11جولائی کو حکومت نے 10اضلاع کیلئے 2کروڑ 79لاکھ 30ہزار روپئے جاری کئے تھے۔ حکومت نے ہر ضلع کیلئے 50لاکھ روپئے کی منظوری کے حساب سے دوسری قسط جاری کی ہے۔ چیف ایکزیکیٹو آفیسر وقف بورڈ کو ہدایت دی گئی کہ وہ ہر ضلع کیلئے منظورہ رقم متعلقہ ضلع کلکٹرس کو جاری کریں۔ حکومت نے وقف بورڈ کے فنڈ سے مساجد اور عیدگاہوں کی تعمیر و مرمت اور ضروری کاموں کی تکمیل کیلئے امداد جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے تحت آہک پاشی، بیت الخلاء اور وضؤ خانوں کی تعمیر اور برقی کے ضروری کاموں کی تکمیل انجام دی جائے گی۔ پہلے مرحلہ میں عادل آباد ضلع کو 9لاکھ 30ہزار روپئے مختص کئے گئے تھے لیکن اب مزید 40لاکھ 70ہزار روپئے مختص کئے گئے۔ حیدرآباد، کریم نگر، کھمم، میدک، محبوب نگر، نلگنڈہ، نظام آباد، رنگاریڈی اور ورنگل کیلئے فی کس 30، 30لاکھ روپئے پہلے مرحلہ میں مختص کئے گئے تھے تاہم دوسرے مرحلہ میں ان 9اضلاع کیلئے فی کس 20لاکھ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ اس طرح مجموعی طور پر حکومت نے 5کروڑ روپئے مساجد اور عید گاہوں کیلئے جاری کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT