Sunday , January 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مساجد و عیدگاہوں کے اطراف انتظامات کا جائزہ

مساجد و عیدگاہوں کے اطراف انتظامات کا جائزہ

سنگاریڈی ۔ 25 جون ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ماہ رمضان میں صاف صفائی ، پینے کے پانی ، برقی اور حفاظتی انتظامات سے متعلق ڈاکٹر اے شرتھ انچارج کلکٹر ضلع میدک نے جدید کلکٹریٹ میٹنگ ہال سنگاریڈی میں ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا جس میں مسلمانوں نے بتایا کہ رات دیر گئے دوکانات کھلی رکھنے کی اجازت دی جائے اور مساجد و عیدگاہوں کے اطراف و اکناف صاف صف

سنگاریڈی ۔ 25 جون ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ماہ رمضان میں صاف صفائی ، پینے کے پانی ، برقی اور حفاظتی انتظامات سے متعلق ڈاکٹر اے شرتھ انچارج کلکٹر ضلع میدک نے جدید کلکٹریٹ میٹنگ ہال سنگاریڈی میں ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا جس میں مسلمانوں نے بتایا کہ رات دیر گئے دوکانات کھلی رکھنے کی اجازت دی جائے اور مساجد و عیدگاہوں کے اطراف و اکناف صاف صفائی ، پینے کے پانی کے انتظامات کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ لائیٹ نصب کئے جائیں ۔ سنگاریڈی ، پٹن چیرو ، ظہیرآباد، جوگی پیٹ ، نارائن کھیڑ ، نرساپور ،سداسیوپیٹ ، میدک، سدی پیٹ ، گجویل ، رامائم پیٹ ، توپران ، رامچندرا پور و دیگر 146 منڈلوں میں ماہ رمضان میں برقی اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور غیرضروری طورپر برقی کٹوتی نہ کی جائے۔ ضلع انتظامیہ اس خصوص میں توجہ دیتے ہوئے عہدیداروں کو ہدایت دے کہ ماہ رمضان میں صاف صفائی کے بہتر انتظامات کرے ۔ ڈاکٹر اے شرتھ ضلع انچارج کلکٹر نے کہا کہ بلدیات اور پنچایت میں صاف صفائی پر توجہ دی جائے خصوص کر کمشنر بلدیات اور پنچایت عہدیدار کسی بھی قسم کی لاپرواہی نہ برتیں ۔ ڈرینیج کی صاف صفائی ، مچھر کش ادویات کا چھڑکاؤ ، صاف شفاف پینے کا پانی ، برقی کی موثر سربراہی پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ انچارج کلکٹر نے مسلمانوں سے وہ ماہ رمضان میں مزید انتظامات کروانا چاہتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ریونیو آفیسر سنگاریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے اپنی نمائندگی کرسکتے ہیں ۔ خاص طورپر سنگاریڈی کے علاوہ دیگر مواضعات و منڈلوں کے مسلمان اپنے مساجد و عیدگاہوں کے مسائل پر ڈی آر او سنگاریڈی سے ملکر اپنے مسائل پیش کرسکتے ہیں۔ اجلاس کے دوران بلدیہ کمشنر ظہیرآباد نے کہا کہ اکثر جاگنے کی راتوں کے موقع پر کمسن بچے برقی بلب کو پتھر سے مارکر توڑ دیتے ہوئے نقصان پہنچارہے چنانچہ انہیں ایسا نہ کرنے کی ہدایت دی جائے ۔ موسم بارش کے پیش نظر عیدگاہوں میں واٹر پروف ڈیرے نصب کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس کے علاوہ نماز عید کے موقع پر موٹر پارکنگ کیلئے علحدہ طورپر اراضی کی نشاندہی کی جائے جس سے نمازیوں کی آمد و رفت میں آسانی ہو اور محکمہ سیول سپلائیز سے شکر ، چاول ، کیروسین تیل ، گیہوں کے کوٹہ میں اضافہ کا مطالبہ کیا اور پکوان گیس کی سربراہی روزانہ کی جائے تاکہ بآسانی عوام کو راحت حاصل ہوسکے ۔ اس موقع پر محمد مجیب الدین ، الحاج محمد خواجہ ، سید غوث محی الدین ، ایم اے مجید امام ، حافظ واجد امام ، مفتی محمد فیاض احمد و دیگر ائمہ مساجد موجود تھے ۔ اجلاس میں اڈیشنل ایس پی ضلع میدک کے علاوہ ریونیو اور محکمہ اقلیتی بہبود کے عہدیدار بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT