Wednesday , June 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مساجد کو آباد کرنا اہل ایمان کا شیوہ

مساجد کو آباد کرنا اہل ایمان کا شیوہ

ویملواڑہ /19 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اللہ تعالی کے نزدیک دنیا کی سب سے بہترین مقامات مساجد ہیں ۔ مساجد کی تعمیر کرنا اور ان کو نمازوں سے آباد کرنا اہل ایمان کا شیوہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مفتی محمد غیاث محی الدین منیجنگ ٹرسٹی حرا فاؤنڈیشن کریم نگر نے ویمل واڑہ میں مسجد عرفات کے سنگ بنیاد کے موقع پر کیا ہے ۔ نیز کہا کہ مساجد کی بنیاد

ویملواڑہ /19 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اللہ تعالی کے نزدیک دنیا کی سب سے بہترین مقامات مساجد ہیں ۔ مساجد کی تعمیر کرنا اور ان کو نمازوں سے آباد کرنا اہل ایمان کا شیوہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مفتی محمد غیاث محی الدین منیجنگ ٹرسٹی حرا فاؤنڈیشن کریم نگر نے ویمل واڑہ میں مسجد عرفات کے سنگ بنیاد کے موقع پر کیا ہے ۔ نیز کہا کہ مساجد کی بنیاد تقوی اور ایمان پر ہونا چاہئے ۔ مساجد کی تعمیر کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہاکہ جو شخص بھی اللہ کی رضا جوئی کیلئے مسجد تعمیر کرے گا اللہ تعالی اس کیلئے جنت میں ایک مکان بنائے گا ۔ واضح رہے کہ شہر ویمل واڑہ میں ندی سے متصل تپہ پور بس اسٹانڈ کے بالکل روبرو واقع اوقاف کی زمین کو ناجائز قابضین سے خالی کرواکر ویمل واڑہ کی معززشخصیات نے مسجد کیلئے ایک عارضی شیڈ قائم کیا تھا ۔ اب اسی مسجد کی پختہ تعمیر کیلئے ذمہ داروں نے یہ زمین حراء فاؤنڈیشن کریم نگر کے حوالہ کی ۔ اس تنظیم کو ایک صاحب خیر نے مکمل مسجد تعمیر کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔ سنگ بنیاد کے موقع پر شیخ ابوبکر خالد چیرمین حراء فاؤنڈیشن کریم نگر کے علاوہ ویملواڑہ کے اہم شخصیات میں سرور پاشاہ ، احمد پاشاہ ، محبوب پاشاہ ، شیخ امام ، علی بھائی ، مولانا ذاکر ، ریاض ، کلیم ، سید صابر ، سلیم صاحب کے علاوہ ایک بڑی تعداد مقامی افراد کی موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT