Saturday , September 22 2018
Home / Top Stories / مساجد کیخلاف بی جے پی لیڈر کے بیان کی مذمت

مساجد کیخلاف بی جے پی لیڈر کے بیان کی مذمت

لکھنؤ ۔ /15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مسلم پرسنل بورڈ نے بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی کے حالیہ بیان پر شدید تنقید کی کہ مسجد کوئی مذہبی مقام نہیں ہے اسے کسی بھی وقت منہدم کیا جاسکتا ہے۔ بورڈ نے کہا کہ سبرامنیم سوامی کا بیان بی جے پی حکومت کی ناکامیوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا نظام ال

لکھنؤ ۔ /15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مسلم پرسنل بورڈ نے بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی کے حالیہ بیان پر شدید تنقید کی کہ مسجد کوئی مذہبی مقام نہیں ہے اسے کسی بھی وقت منہدم کیا جاسکتا ہے۔ بورڈ نے کہا کہ سبرامنیم سوامی کا بیان بی جے پی حکومت کی ناکامیوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا نظام الدین نے کہا کہ ہم اس بیان سے اتفاق نہیں کرتے ۔ دیگر مذاہب کی طرح مسجد بھی ایک مذہبی مقام ہے ۔ ہمارے ملک میں 800 سال تک اسلامی حکومت رہی ہے لیکن کسی بھی حکمران نے کسی مسجد کو منہدم نہیں کیا ۔ کیا یہ مذہبی مقام نہیں تھے ۔ تاریخ کے صفحات میں مساجد کے انہدام کی مثالیں ملیں گی ۔

سوامی کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا تھا کہ مساجد اور گرجا گھر صرف عبادت کرنے کی عمارتیں ہیں ۔ لہذا انہیں کسی بھی وقت گرایا جاسکتا ہے ۔ سعودی عرب میں بھی وہاں کے لوگ مساجد کو منہدم کرتے ہیں ۔ سوامی نے یہ بھی کہا ہے کہ صرف منادر ہی ایسا مقام ہیں جہاں بھگوان رہتے ہیں ۔ نظام الدین نے کہا کہ سعودی عرب میں حکمرانوں نے نئی مساجد تعمیر کرنے کیلئے قدیم مساجد کو منہدم کیا ہے ۔ بعض مجبوریوں کے باعث کوئی مسجد شہید کردی ہو لیکن سعودی عرب کا اپنا قانون ہے ۔ اگر سبرامنیم سوامی سعودی عرب کے قانون پر چلنا چاہتے ہیں تو انہیں سعودی قوانین کو روبعمل لانا چاہئیے ۔ دنیا میں ہر کوئی جانتا ہے کہ سعودی عرب میں چوری کی سزاء ہاتھ کاٹ دیئے جاتے ہیں اور قتل و رشوت ستانی کے کیسوں میں ملوث افراد کا سر قلم کیا جاتا ہے ۔ کیا سبرامنیم سوامی ہندوستان میں ایسا عمل کرسکتے ہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے یہ بیان مرکز کی بی جے پی حکومت کی ناکامیوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے دیا ہے ۔ آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے مولانا عباس نے بھی اس بیان پر اعتراض کیا ہے اور کہا کہ مساجد عام عمارتیں نہیں ہوتی بلکہ اللہ کا گھر ہے ۔ انہیں کسی بھی صورت میں منہدم نہیں کیا جاسکتا ۔ جہاں ایک بار مسجد قائم ہوتی ہے وہ تاقیامت مسجد ہی رہتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT