Saturday , January 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مساجد کیلئے حکومت سے منظورہ رقم ناکافی

مساجد کیلئے حکومت سے منظورہ رقم ناکافی

عادل آباد /14 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع عادل آباد کے ایسے مساجد جہاں آمدنی کے ذرائع نہیں ان مساجد کو رمضان المبارک کے موقع پر آہک پاشی کرنے کی غرض ریاستی حکومت کی جانب سے منظور کردہ 9 لاکھ روپیوں کو ناکافی تصور کرتے ہوئے ضلع کلکٹر مسٹر جگن موہن نے ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر مسٹر ایم اے غفار ، وقف بورڈ انسپکٹر مسٹر سید ابراہیم

عادل آباد /14 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع عادل آباد کے ایسے مساجد جہاں آمدنی کے ذرائع نہیں ان مساجد کو رمضان المبارک کے موقع پر آہک پاشی کرنے کی غرض ریاستی حکومت کی جانب سے منظور کردہ 9 لاکھ روپیوں کو ناکافی تصور کرتے ہوئے ضلع کلکٹر مسٹر جگن موہن نے ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر مسٹر ایم اے غفار ، وقف بورڈ انسپکٹر مسٹر سید ابراہیم کو ہدایت دی کہ وہ مستحق مساجد کی جلد از جلد نشاندہی کریت ہوئے تفصیلات روانہ کریں تاکہ ریاستی حکومت سکریٹری اقلیتی بہبود مسٹر احمد ندیم سے نمائندگی کرتے ہوئے مزید رقم فراہم کرسکیں ۔ واضح رہے کہ مسٹر احمد ندیم نے تین دن قبل تلنگانہ ریاست کے مساجد عیدگاہوں کی مرمت و نزئین کو کی خاطر 2.79 کروڑ روپئے جاری کئے تھے ۔ جس میں دیگر اضلاع کو فی کس 30 لاکھ روپئے منظور کئے گئے جبکہ عادل آباد کیلئے صرف 9 لاکھ 30 ہزار روپئے منظور کئے گئے ہیں ۔ دیگر اضلاع کے بہ نسبت عادل آباد کو معمولی رقم منظور ہونے پر اظہارتشویش کے طور پر اسٹیٹ سکریٹری اقلیتی بہبود مسٹر احمد ندیم جو 2007 تا 2009 کے دوران عادل آباد ضلع کلکٹر کے اقدامات انجام دے چکے ہیں ۔ موجودہ ضلع لکٹر مسٹر جگن موہن ریڈی کو آج دوپہر 12.15 بجے فون پر گفت شنید کرتے ہوئے مزید مساجد کے تفصیلات فراہم کئے ہیں تاکہ دیگر اطلاع کے طور پر عادل آباد کو بھی رقم جاری کیا جاسکے ۔ تمام حالات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر مسٹر ایم اے غفار ، وقف بورڈ انسپکٹر مسٹر سعید ابراہیم جنگی پیمانہ پر مساجد کی نشاندہی کرنے سرگرم عمل ہوچکے ہیں تاکہ آج تمام تفصیلات ضلع کلکٹر کو پیش کرتے ہوئے ریاستی سکریٹری اقلیتی بہبود سے نمائندگی کی جاسکے ۔ ریاستی وزیر جنگلات مسٹر جوگو رامنا نے بھی مزید رقم فراہم کرنے اپنا سفارشی خط ترسیل کرنے سے اتفاق کرچکے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT