Saturday , December 16 2017
Home / عرب دنیا / مسافر بسوں کی ٹکر میں 30 افراد ہلاک

مسافر بسوں کی ٹکر میں 30 افراد ہلاک

اسلام آباد، 17 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) رحیم یارخان علاقہ کے خان پور میں دریجہ پھاٹک کے نزدیک دو مسافر بسیں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے ۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ حادثے میں خواتین اور بچے بھی زخمی و ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔ ڈی سی او ر رحیم یار خان کے کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال نے میڈیا کو بتایا کہ اب تک 30 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والی ایک بس کراچی سے لاہور جبکہ دوسری بس فیصل آباد سے صادق آباد جارہی تھی۔ فی الحال حادثے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔تصادم کے نتیجے میں تباہ ہونے والے بسوں کے اندر سے نعشوں اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے بچائو کاری آپریشن جاری ہے جبکہ بسوں کی باڈی کو کاٹ کر اندر پھنسے لوگوں کو نکالا جارہا ہے ۔ حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے کو خان پور اور رحیم یار خان صدر ہاسپٹل منتقل کردیا گیا جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT