Sunday , September 23 2018
Home / Top Stories / مسافر بس کھائی میں جاگری ، 27 ہلاک

مسافر بس کھائی میں جاگری ، 27 ہلاک

لاہور ۔ 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ایک تیز رفتار بس کے کھائی میں گر جانے سے 27 افراد ہلاک اور 69 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ کے وقت بس میں زائد از 100 مسافرین سوار تھے جو کوہٹ سے رائی وند جارہی تھی۔ کھلرکہر مستقر پہنچنے پر بس حادثہ کا شکار ہوگئی۔ دریں اثناء صدر پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او (SHO) محمد افضل نے بتایا کہ تمام مسافرین ایک سالانہ مذہبی اجتماع میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔ شدید طور پر زخمی ہوئے 13 افراد کو راولپنڈی لے جایا گیا جبکہ معمولی طور پر زخمی افراد کو قریبی ہاسپٹلس میں شریک کیا گیا۔ ڈرائیور گرانڈ ٹرنک روٹ سے ناواقف تھا اور تیز رفتاری کی وجہ سے بس اس کے قابو سے باہر ہوگئی اور ڈھلان سے پھسل کر کھائی میں جاگری۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اس حادثہ پر دکھ کا اظہار کیا اور حادثہ کی مکمل رپورٹ طلب کی۔ یاد رہیکہ پاکستان میں ناقص سڑکوں، لاپرواہی سے ڈرائیونگ اور خامیوں سے پُر گاڑیوں کی وجہ سے اکثر و بیشتر سڑک حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT