Friday , April 20 2018
Home / Top Stories / مسافر بس کھائی میں جاگری 19 افراد ہلاک

مسافر بس کھائی میں جاگری 19 افراد ہلاک

منیلا۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک مسافر بس سڑک سے پھسل کر ایک کھائی میں جاگری جس میں 19 افراد ہلاک اور دیگر 21 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ فلپائن پولیس نے بتایا کہ حادثہ کے وقت دارالحکومت منیلا جارہی تھی کہ ایک پل سے گذرتے وقت وہ ریلنگ سے ٹکرا کر نیچے گہری کھائی میں جاگری جو جزیرہ منڈورو میں واقع ہے۔ یہ واقعہ گزشتہ نصف شب رونما ہوا۔ علاقائی پولیس کی خاتون ترجمان امیلڈا ٹولنیٹوا نے یہ بات بتائی۔ حادثہ میں بچ جانے والے افراد نے بتایا کہ پل سے گذرتے وقت ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا، البتہ پولیس یہ معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے کہ ڈرائیور بس پر سے کنٹرول کیوں کھو بیٹھا؟ کیا بس میں کوئی میکانیکی خرابی تھی یا پھر ڈرائیور کو نیند آگئی تھی؟ مہلوکین میں بس ڈرائیور بھی شامل ہے لہذا یہ جواب اب پولیس کو کبھی نہیں مل سکتا کہ اگر ڈرائیور کو نیند آئی بھی ہوگی تو وہ نیند اب ابدی نیند میں تبدیل ہوچکی ہے۔ بچاؤ کاری عملہ بس تک رسائی کی کوششیں کررہا ہے جہاں ہر طرف گھنے درخت اور گھاس پھیلی ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT