Sunday , May 27 2018
Home / پاکستان / مسافر بس کی ٹریلر سے ٹکر، 11 مسافر ہلاک

مسافر بس کی ٹریلر سے ٹکر، 11 مسافر ہلاک

لاہور ۔ 21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے ملتان شہر میں شدید دھند میں شاہراہ پر ٹھہرے ہوئے ایک ٹریلر سے ایک مسافر بس کے ٹکرانے سے کم و بیش گیارہ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 20 بتائی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق لاہور سے راجن پور جانے والی بس کا ڈرائیور خانیوال ٹاؤن کے قریب شدید دھند کی وجہ سے وہاں ٹھہرے ہوئے ٹریلر کو نہیں دیکھ سکا اور نتیجہ دونوں گاڑیوں کی ٹکر کی صورت میں نمودار ہوا۔ دریں اثناء ایکسپریس ٹریبون نے بھی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ 11 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔ مہلوکین میں بس ڈرائیور بھی شامل ہے جبکہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ انہیں ملتان کے ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔ یاد رہیکہ صوبہ پنجاب میں گذشتہ کئی دنوں سے شدید سردی اور دھند کی وجہ سے فضائی اور سڑک خدمات بری طرح متاثر ہیں اور لوگ بذریعہ طیارہ اور بذریعہ کار سفر کرنے سے گریز کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT