Saturday , June 23 2018
Home / دنیا / مسافر کو دہشت گردوں کا خوف اسرائیلی طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ

مسافر کو دہشت گردوں کا خوف اسرائیلی طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ

یروشلم۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی طیارہ جو جرمنی جارہا تھا، اسے بلغاریہ میں ایمرجنسی لینڈنگ کیلئے مجبور ہونا پڑا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک مسافر اپنے اطراف بیٹھے دیگر مسافرین کے ساتھ اُلجھ گیا اور رکن عملہ کے چہرہ پر مُکہ رسید کردیا۔ طیارہ میں موجود ایک عینی شاہد نے اسرائیلی ویب سائیٹ کو بتایا کہ مسافر اچانک اپنی نشست سے اُٹھ کھڑا ہوا اور پیچھے کی سمت دوڑنے لگا، وہ مسلسل چیخ رہا تھا کہ یہاں دہشت گرد موجود ہیں۔ ایرلائین اسٹاف کے مطابق ارکان عملہ نے اسے سمجھانے کی کوشش کی لیکن اس نے انہیں مارنا شروع کردیا اور ایک رکن پر حملہ بھی کیا۔ طیارہ نے صوفیا (بلغاریہ) میں لینڈنگ کی اجازت چاہی۔ یہاں مسافر کو طیارہ سے باہر کردیا گیا۔ اسٹاف رکن کو اس حملے میں زیادہ زخم نہیں آئے۔ حکام نے اس شخص کو تحویل میں لے کر اسرائیل واپس بھیج دیا۔ تقریباً ایک گھنٹے بعد طیارہ میونخ (جرمنی) کیلئے روانہ ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT