Thursday , September 20 2018
Home / جرائم و حادثات / مسافر کو ڈرا دھمکاکر لوٹنے والی سارقوں کی ٹولی گرفتار

مسافر کو ڈرا دھمکاکر لوٹنے والی سارقوں کی ٹولی گرفتار

حیدرآباد۔/12جنوری، ( سیاست نیوز) مسافر کو ڈرا دھمکاکر لوٹنے والے ایک شخص اور اس کی ٹولی کو راجندر نگر پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس راجندر نگر مسٹر اشوک نے بتایا کہ 23 سالہ غوث ساکن نوری نگر، 26 سالہ ریاض اور 20 سالہ سہیل بابا ساکنان لمباڑہ بستی غوث نگر کو گرفتار کرلیا۔ اے سی پی نے بتایا کہ غوث جملہ سات مقدمات میں ملوث ہے جو پولیس کو کافی دنوں سے مطلوب تھا۔ انہوں نے بتایا کہ کل راجندر نگر کے علاقہ میں پلر نمبر 216 کے قریب تلاشی مہم کے دوران پولیس نے اس ٹولی کو گرفتار کرلیا۔ ان کے خلاف حالیہ دنوں 6 جنوری کو پریماوتی پیٹ کے علاقہ میں ایک مسافر کو دھمکاکر فون چھین لینے کا الزام ہے۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے سیل فون اور آٹو ضبط کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT