Monday , June 25 2018
Home / Top Stories / مساوات اور وقار خواتین کا مقدس حق ‘صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کا خطاب

مساوات اور وقار خواتین کا مقدس حق ‘صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کا خطاب

نئی دہلی۔8مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج کہا کہ خواتین کی بااختیاری ‘ اُن کا وقار اور اُن کی مساوات کو ایک دور افتادہ مقصد یا شخصی پسند کی خواہش نہیں قرار دیا جانا چاہیئے بلکہ یہ اُن کا ’’مقدس ‘‘ حق سمجھا جاناچاہیئے ۔ منتخب خواتین کو ملک گیر سطح پر ان کے کارناموں کیلئے راشٹرا پتی بھون میں بین الاقوامی یوم خواتی

نئی دہلی۔8مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج کہا کہ خواتین کی بااختیاری ‘ اُن کا وقار اور اُن کی مساوات کو ایک دور افتادہ مقصد یا شخصی پسند کی خواہش نہیں قرار دیا جانا چاہیئے بلکہ یہ اُن کا ’’مقدس ‘‘ حق سمجھا جاناچاہیئے ۔ منتخب خواتین کو ملک گیر سطح پر ان کے کارناموں کیلئے راشٹرا پتی بھون میں بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر ایوارڈس پیش کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اجتماعی احتساب کیا جائے تاکہ خواتین کی زندگیوں کے بارے میں سماجی نظریات تبدیل کئے جائیں اور اُن کی ترقی میں حائل سماجی رکاوٹوں کو دور کیا جائے ۔ ملک کی معیشت میں انہیں ان کا مستحقہ مقام عطا کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس موقع پر اپنے دلی ستائش کا اظہار کرنا چاہتے ہیں ۔ بے شمار خواتین ہماری معیشت کی خاموش ریڑھ کی ہڈی ہے ۔ بحیثیت ماہرین وہ اپنے کارناموں کی بناء پر کسی سے کم نہیں سمجھی جاسکتی ۔ خواتین ڈاکٹر ‘ نرسیس ‘ قلاباز‘ نیوکلیئر سائنس داں اور سرکاری عہدیداروں کے علاوہ سیاستداں بھی ہیں اور انہوں نے ہمارے عوام کی ترقی اور فروغ کی نئی راہیں کھولی ہیں ۔ چنانچہ مناسب ہوگا کہ ہم اپنے آپ کو یاد دہانی کروائیں کہ خواتین کی با اختیاری ‘ مساوات ‘ آزادی اور وقار ایک دور افتادہ مقصد یا ہمارے ملک کی خواتین کی پسندیدہ خواہش نہیں بلکہ ان کے مقدس حقوق میں سے ایک ہے ۔

یہ اُن کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہے جس کا وہ مطالبہ کریں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے خواتین پر مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ون اسٹاپ سنٹرس اور موبائیل ہیلپ لائنس پریشانی کی شکار خواتین کیلئے قائم کی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم خواتین پر مظالم کے واقعات کی اطلاعات سنتے ہیں تو ہمارا سر شرم سے جھک جاتا ہے ‘ ہمیں خواتین کے خلاف ناانصافی اور تعصب کی ہر قسم کو ختم کرنا چاہیئے اور اُن کے شانہ بہ شانہ چلنا چاہیئے ۔انہوں نے بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج ہم اپنے اس عہد کا اعادہ کرنا چاہتے ہیں کہ خواتین کو ترقی کے سفر کا اٹوٹ حصہ بنائیں گے اور انہیں مساوی مقام فراہم کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اُن کی حکومت خواتین کی حالت اور زندگیاں بہتر بنانے کیلئے کئی اقدامات کررہی ہے ۔ اُن کی حکومت خواتین کی باوقار زندگی اور تمام شہریوں کیلئے ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کی پابند ہے ۔

اس سلسلہ میں حکومت نے پہلی بار انڈو تبتن سیکیورٹی فورس میں خواتین کے تقررات کئے ہیں ۔ کمپنیوں میں خواتین ارکان عاملہ کو برقرار رکھنے کی حکمت عملی تیار کی جانی چاہیئے اور ان کی شمولیت کی تائید کی جانی چاہیئے ۔ اقوام متحدہ سے موصولہ اطلاع کے بموجب کم از کم 70سالہ کی مدت خواتین اور مردوں کی مساوی تنخواہوں کو یقینی بنانے کیلئے درکار ہوگی ۔ بین الاقوامی تنظیم محنت نے آج کہا کہ خواتین اوسطاً مردوں کی آمدنی کا 77فیصد حصہ اجرت کے طور پر پاتی ہیں ‘ حالانکہ اُن کا کام مردوں کے کام سے کم نہیں ہوتا ۔ تنخواہوں میں مساوات پیدا کرنے کیلئے کم از کم مزید70سال درکار ہوں گے ۔ ناگپور سے موصولہ اطلاع کے بموجب دریں اثناء نکسلائٹس زیراثر علاقہ گڑھ چیرولی میں ٹریفک ڈیوٹی پر خواتین ملازم پولیس کو تعینات کیا گیا ہے ۔ یہ اقدام سب سے پہلے ریاست مہاراشٹرا میں کیا گیا ہے ۔ ممبئی سے موصولہ اطلاع کے بموجب بالی ووڈ کے اداکاروں نے کہا کہ ہر دن نسائیت کے جشن کے لئے مختص ہونا چاہیئے ‘ صرف ایک دن بین الاقوامی یوم خواتین منانا کافی نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT