Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / مساوی مواقع ۔ نظریات اور عمل : توضیح و تفہیم پر قومی سمینار

مساوی مواقع ۔ نظریات اور عمل : توضیح و تفہیم پر قومی سمینار

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں 16 جنوری کو مقرر ، سرکردہ شخصیتوں کی شرکت
حیدرآباد ۔8 جنوری(سیاست نیوز) ملک کو درپیش حالات اور صورتحال میں یکساں مواقع کی فراہمی کی ضرورت کو اجاگر کرنے کیلئے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں 16/ جنوری کو قومی کانفرنس بعنوان ’’مساوی مواقع۔نظریات اور عمل: توضیح و تفہیم‘‘ کا مقرر ہے ۔ یونیورسٹی کے مساوی مواقع سیل اور سیول سرویس کوچنگ اکیڈمی (سی ایس ای)، شعبہ تعلیم نسواں، سوشل ورک اور البیرونی مرکز برائے مطالعات سماجی اخراج و شمولیت پالیسی کے تعاون سے اس ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد عمل میں لارہے ہیں۔افتتاحی اجلاس 16/جنوری کو صبح 9 بجے سی ایس ای آڈیٹوریم میںمنعقد ہوگا۔ ملک کے ممتاز اسکالرس اور ماہرین نظم و نسق جن میں جناب پی ایس کرشنن ، بی ایل منگیکر، جی سدھیر، فیضان مصطفی، ابو صالح شریف، شیلا پرساد، فلیویا اگنیس، سنگیتا کامت، شاہدہ مرتضیٰ، افروز عالم اور عبدالشعبان شامل ہیں، جو کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ جنسی مساوات، حقو قِ نسواں، شادی اور طلاق، تحفظات، سماجی اور قانونی مسائل موضوع بحث آئینگے۔ملازمت کے مارکٹ میں کئی طبقات کو درپیش چیلنجس کے پیشِ نظر ملک کی مختلف ریاستوں میں تمام طبقات کو مساوی مواقع کی فراہمی پر ان دنوں مباحث جاری ہیں۔ گجرات کی پٹہ دار تحریک اور مہاراشٹرا میں دلت احتجاج اسی تشویش کا اظہار ہیں۔ اس تناظر میں ایک حقیقی اشتمالی ایجنڈے اور پالیسی کی تیاری کافی اہمیت رکھتی ہے۔ ان مسائل پر مباحث کے لیے ہی اس ایک روزہ قومی کانفرنس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔اس کانفرنس کے دوران ملک کو درپیش چیالنجس اور مواقع کی عدم دستیابی کے علاوہ دیگر امور کے متعلق غور کیا جائے گا اور ایک روزہ سمینار کے دوران منعقد ہونے والے سیشن سے مخاطب کرنے والے سرکردہ ماہرین اس خصوص میں اپنی رائے پیش کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT